محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ پڑھا اور دلچسپی بڑھی ہر لحاظ سے بہترین اور مفید پایا ہے۔ میرے پاس بھی ایک نسخہ ہے جو دمہ اور نہ ختم ہونے والے کیرے کیلئے آزمودہ ہے۔ھوالشافی: چھلکا آملہ 50 گرام، چھلکا بہیڑہ50 گرام، چھلکا ہرڑ سبز50 گرام، گائے کادیسی گھی گرم کرکے تمام ادویات کا سفوف گرینڈ کرکے چرب کرلیں۔ بعد میں شہد خالص چھوٹا یا بڑا مکس کرکے مغز بادام دیسی 50 گرام کوٹ کر مکس کرکے معجون شہد 150 گرام کافی ہے۔ معجون زیادہ قوام پتلا نہ کریں۔ کسی پتھر یا شیشے کے برتن میں رکھیں رات کھانے کے ایک گھنٹہ بعد یا سوتے وقت چائے والی چمچ ہمراہ دودھ پتی چالیس دن استعمال کریں۔ پہلے چند دن کیرے میں اضافہ ہوکر آہستہ آہستہ مکمل ختم ہو جائے گا اور قبض گیس ختم کرکے صالح خون پیدا ہوگا۔ معجون کھانے کے بعد پانی سے پرہیز کیا جائے تو بہتر ہے۔ بازاری ‘ بیکری کی اشیاء سے مکمل پرہیز کریں۔مرچ مصالحہ کم استعمال کریں۔ (حکیم عبدالحفیظ، چیچہ وطنی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں