محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!آپ کے رسالے کی جتنی بھی تعریف کروں وہ کم ہے ۔ کچھ تجربات ہیں جو آپ کی خدمت میں عرض ہیں شاید ان کی وجہ سے عوام کو کچھ فائدہ پہنچے اور یہ میرے لیے صدقہ جاریہ بن جائیں۔
بچے جب دانت نکالتے ہیں تو بہت چڑچڑے ہو جاتے ہیں دستوں کا شکار ہو جاتے ہیں اور سوکھ کر کانٹا ہو جاتے ہیں اگر یہ تعویذ لکھ کر موم جامہ کرکے بچے کے گلے میں ڈال دیا جائے تو دانت بے تکلیف نکلتے ہیں۔
شوہر اور سسرال انتہائی اچھا ملا! یہ عمل کیجئے
ایک بار آپ کے درس میں سناتھا کہ جس کی شادی نہ ہو رہی ہو وہ اپنے وزن کے برابر چاول صدقہ کرے اور ایسا ایک بار یادو بار یا تین بار کرے توشادی ہو جائے گی۔ میرا بھی یہی مسئلہ تھا میں نے اپنے وزن کے برابر چاول لے کراس میں سےا یک مٹھی نکال کر اس پر اللہ الصمد پڑھ کر وہ مٹھی دوبارہ چاولوں میں مکس کرکے دریا‘ سمندر‘ نہر‘ تالاب صاف پانی جہاں مچھلیاں ہوں وہاں ڈال دیں‘ یہ عمل کیا اس کے علاوہ اتنے ہی چاولوںکی قیمت کا راشن کسی ضرورت مند کوبھی دے دیا ۔ ایسا ایک ہی بار کیا اورالحمد للہ میرا کام ہوگیا۔
اس کے علاوہ ہر نماز میں ربی جعلنی کے بعد سورئہ الفرقان کی آیت نمبر ۷۴ ’’رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَ ذُرِّیّٰتِنَا قُرَّةَ اَعْیُنٍ وَّ اجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا‘‘بھی پڑھی اور الحمدللہ شوہر اور سسروالے بہت اچھے ملے ہیں ماشاء اللہ۔
ابھی دو تین ماہ کے بعد رمضان المبارک آرہا ہے اس حوالے سے بھی ایک درود شریف قارئین ابھی سے یاد کرلیں اس کی فضیلت بہت زیادہ ہے‘ سارا رمضان یہ درود شریف پڑھیے اور کمال خود دیکھیے۔ ’’جَزَی اللّٰهُ عَنَّا مُحَمَّدًا مَّا هُوَ أَهْلُه‘‘حضور اکرمﷺ نے فرمایا : جو شخص یہ دعا پڑھے گا تو اس کا ثواب70 فرشتوں کو ایک ہزار دن تک مشقت میں ڈالے گا یعنی70 فرشتے بڑی مشکل سے اس کا ثواب ایک ہزار دن میں لکھ پائیں گے گویا رمضان میںایک مرتبہ پڑھے تو 70 فرشتے 70 ہزار دن یعنی تقریباً 196 سال تک ثواب لکھتے رہیں گے اور اگر سو مرتبہ پڑھے تو اس قدر ثواب ملے گا کہ 70فرشتے اس کو لکھیں تو 19178 سال تک وہ پورا نہ ہو۔
(۴)سنن ابودائود میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جسے یہ پسند ہو کہ اس کا ثواب۔ بہت بڑے ترازو میں بھربھر کے تولا جائے تو جب وہ ہم پر ہمارے اہل بیت پر درود پڑھے تو ان الفاظ سے پڑھے’’اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُـحَمَّدِنِ النَّبِیِّ الاُمِّیِّ وَ اَزوَاجِہٖ اُمَّھَاتِ المُؤْمِنِیْنَ وَذُرِّیَّتِہٖ وَاھْلِ بَیْتِہٖ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰی اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَـمِیْدٌ مَّـجِیْدٌ(مسز نوید، راولپنڈی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں