اگر مرد یا عورت میں کوئی کمی ہو جس کے باعث اولاد نہ ہوتی ہو تو اس کیلئے یہ عمل کریں‘ ان شاء اللہ تعالیٰ اولاد ضرور ہوگی۔ عمل یہ ہے:۔ بعد نمازفجر کسی سے گفتگو نہ کریں اور باوضونہار منہ (بغیر کچھ کھائے پیئے) اول وآخر چالیس چالیس مرتبہ درود شریف پڑھیں‘ درمیان میں سورۂ کوثر تین سو تیرہ بار پڑھیں‘ اس کے بعد دو رکعت صلوٰۃ الحاجت (نمازحاجت) اس ترکیب سے پڑھیں کہ پہلی رکعت میں سورۂ کافرون دس مرتبہ۔ دوسری رکعت میں سورۂ اخلاص دس مرتبہ۔ سلام پھیرنے کےبعد اول و آخر میں تین تین بار درودشریف پڑھیں درمیان میں چالیس مرتبہ آیت کریمہ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ سُبْحَانَکَ اِنِّی کُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْنَ۔ پڑھ کر دعا مانگیں۔ یہ عمل چالیس دن کریں۔ اس دوران حلال اور پاک مال استعمال کریں۔ اس دوران جھوٹ اور غیبت سے بھی خود کو لازمی بچائیں۔
درد گردہ سے ہمیشہ کیلئےنجات
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کی خدمت میں قارئین کیلئے ایک تحفہ پیش کررہا ہوں:۔ ھوالشافی: گردے کا درد جوپتھری کی وجہ سےہورہا ہو‘ آپ دیسی مرغی کے پوٹے لیکر اگر دیسی نہ ملے تو برائلر کے لے لیں ان کے اوپرسے جو زرد رنگ کا چھلکا اترتا ہے اس کو خشک کرلیں اور پیس کر آدھی چمچ صرف تین بارکھائیں اور اوپر سے دودھ اگر گائےکامل جائے تو اچھا ورنہ جو میسر ہو پی لیں۔ گلقند بھی دو چمچ کھالیں۔ ان شاء اللہ جوآپریشن کروانے جارہے تھے وہ بھی ٹھیک ہوگئے ہیں اور یہ ایسے اور اتنی جلدی سے اثر کرتا ہے جیسے پین کلر کھالی ہو۔ میں نےایک چیز کا اس میں اضافہ کیا ہے جو کہ اصل نسخہ میں نہیں تھا وہ یہ کہ اول و آخر گیارہ مرتبہ درود پاک اور گیارہ مرتبہ سورۂ مزمل پڑھ کر اگر یہ دوائی استعمال کی جائے تو پھر تو جو بھی کھائےگادوبارہ کبھی درد گردہ نہ ہوگا۔(بحوالہ عبقری جلد10)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں