Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کلامِ الٰہی کے معجزے کا یادگار واقعہ (شبانہ یونس)

ماہنامہ عبقری - جنوری 2010ء

بس سے اتر کر میں نے سڑک پار کی۔ پھر روہی نالے کے ساتھ کچے راستے پر مٹی سے بچتی بچاتی کچھ فاصلے پر بنے تنہا مکان کے دروازے پر دستک دی۔ ہماری زمینوں پر بنی مسجد میں مغرب کی اذان گونج رہی تھی۔ ڈاکٹر شفیع نے مجھے گیارہ بجے آنے کیلئے کہا تھا ‘ ہمارا گاﺅں لاہور سے چالیس کلو میٹر دو رائیونڈ کے نواح میں واقع تھا۔ وہ سردیوں کے دن تھے۔ مجھے منہ اندھیرے اٹھنا پڑا۔ نماز وغیرہ سے فارغ ہو کر میں نے ناشتہ تیار کیا۔ جب میں تیار ہو کر گھر سے باہر کچی پگڈنڈی پر چلتی ہوئی سڑک پر آئی۔ اس وقت نو بج رہے تھے۔دس پندرہ منٹ کے بعد بس آئی۔ رش کے باوجود میں نے سوار ہونے میں عافیت سمجھی۔ مانگا منڈی پہنچ کر مجھے ایک اور بس میں سوار ہونا پڑا۔ اس وقت گیارہ بج رہے تھے جب بس بادامی باغ پہنچی۔ گلبرگ جانے والی ویگن میں سوار ہوتے ہی ویگن نے چلنے کا ہارن دیا۔ مجھے ڈرائیور کے ساتھ والی سیٹ ملی۔ میں نے ڈرائیور سے درخواست کی کہ مجھے بارہ بجے سے پہلے یو سی ایچ پہنچنا ہے ورنہ ڈاکٹر نہیں ملے گا۔وہ بولا فکر نہ کریں آپ کو دس منٹ پہلے پہنچا دیں گے۔ اس نے مجھے مطمئن کر دیا۔ ویگن چلی جا رہی تھی۔ عین بارہ بجنے میں پانچ منٹ تھے جب میں نے ویگن رکتے ہی چھلانگ لگائی اور ”شکریہ ڈرائیور بھائی“ کہہ کر تقریباً بھاگتی ہوئی کارڈ والی کھڑکی پر پہنچی ۔ کلرک کاﺅنٹر سے چیزیں اور کارڈ وغیرہ سمیٹ رہا تھا۔ میں نے پھولے سانس سے اپنا کارڈ نکلوایا اور ڈاکٹر سے دوا کی پرچی لکھوائی۔ پھر بازار سے اپنے لئے دوائیں خرید کر میں انار کلی چلی گئی۔ واپسی کیلئے میں نے لوہاری سے رائیونڈ کی بس لی ۔ سڑک پر دوڑتی بس کی نشست پر گھنٹہ بھر ایک ہی پوزیشن میں بیٹھے رہنے سے میری کمر میں درد ہو رہا تھا۔ خدا خدا کر کے بس مانگا منڈی رکی ۔ میرے ساتھ چند اور مسافر بس سے اتر آئے۔ میں نے اپنا سامان سنبھالتے ہوئے رائیونڈ جانے والی بس کی تلاش کی۔ آدھی بس بھر چکی تھی۔ میرے ساتھ ایک تھیلا اور ایک بیگ تھا۔ پرس میرے بازو میں تھا۔کنڈیکٹر نے روہی نالے کا پل آنے سے پہلے آواز لگائی ”نور پور‘ نور پور“۔ میں نے سامان اٹھایا اور بس سے نیچے اتر آئی۔ میری ساتھ والی نشست پر ایک دیہاتی عورت بیٹھی تھی۔ اس بس کا آخری سٹاپ رائیونڈ تھا۔ بس سے اتر کر میں نے سڑک پار کی۔ پھر روہی نالے کے ساتھ کچے راستے پر مٹی سے بچتی بچاتی کچھ فاصلے پر بنے تنہا مکان کے دروازے پر دستک دی۔ ہماری زمینوں پر بنی مسجد میں مغرب کی اذان گونج رہی تھی۔ میرے دستک دینے پر بچوں نے دروازہ کھولا۔ اندر داخل ہو کر میں نے سامان صحن میں بچھی چار پائی پر رکھا۔ بچے شوق سے میرے سامان سے کھانے کی چیزیں تلاش کرنے لگے۔ میں جب گھر کی طرف روانہ ہوئی تو میں نے بس کو رائیونڈ کی طرف جاتے دیکھا تھا۔ اب دس منٹ کے بعد میری نظر باہر کی طرف اٹھ گئی ۔ اسی مخصوص رنگ کی بس کو میں نے پل پر کھڑے دیکھا۔ بچوں کو چیزیں دکھانے کے شوق میں ایک چیز میں بس میں بھول آئی تھی۔ دروازے پر دستک ہوئی۔ میں نے دروازہ کھولا۔ وہی دیہاتی سا نوجوان کنڈیکٹر سامنے تھا‘ میں نے اسے پہچان لیا۔ میں نے کرایہ تو دے دیا تھا“۔ دوسرے لمحے میری نظر اس کے ہاتھ میں پکڑے میرے پرس پر چلی گئی۔ آپ کا پرس رہ گیا تھا دوسری روہی سے ہمیں بس واپس لانی پڑی ۔میں نے آپ کو پہلے بھی ایک دفعہ اس گھر میں جاتے دیکھا تھا ورنہ ہم آپ کو کہاں ڈھونڈتے پھرتے“۔ پرس اس نے میرے ہاتھ میں تھمایا۔ ڈاکٹر کا نسخہ اور دوائیں جو آج کے دن کی خواری کے بعد میں نے حاصل کی تھیں‘ پرس میں تھیں۔ اس کے علاوہ میرے کانوں کے بندے‘ سونے کی انگوٹھی‘ گھر اور الماری کی چابیاں‘ کئی ہزار کی چیزیں تھیں۔ سیٹ پر رکھا پرس میرے ساتھ والی عورت بھی آسانی سے چھپا سکتی تھی۔ مگر ایماندار کنڈیکٹر کی نظر پرس پر جا پڑی اور وہ بس موڑ کر میرے گھر تک واپس لے آیا۔ وہ پرس جس کے کھونے کا ابھی مجھے ادراک بھی نہیں ہوا تھا۔ میں نے پرس کی تلاشی لی‘ کوئی چیزایسی ضروری تھی کہ یہ پرس واپس میرے پاس آ گیا ۔ پرس کی ایک پاکٹ میں چھوٹے سائز کا قرآن پاک یعنی اللہ کا کلام رکھا تھا۔ یہ کئی سال سے میرے پرس میں رہتا تھا اور میں اس کو وقتاً فوقتاً پڑھتی رہتی تھی۔ خدا کا شکر ہے کہ اس کلام پاک کی برکت سے میرا گمشدہ پرس مجھے دوبارہ مل گیا۔ ورنہ ایک دفعہ کوئی چیز کھو جائے تو دوبارہ کبھی واپس نہیں ملتی۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 211 reviews.