ام القریٰ یونیورسٹی مکہ مکرمہ کے یہی شیخ مزید کہنے لگے کہ آپ میرے تین دانت اکٹھے نکال دیں، کیونکہ مصروفیت کی وجہ سے میں بار بار نہیں آسکوں گا۔دانت نکالنے سے پہلے ان کی میڈیکل ہسٹری معلوم کی تو کہنے لگے کہ مجھے پچھلے سترہ سال سے شوگر ہے۔ لیکن میں نے اسے اپنے اوپر اثرانداز نہیں ہونے دیا، حتیٰ کہ میرے زخم بھی فوراً ٹھیک ہوجاتے ہیں۔ اس لیے آپ میرے تین دانت اکٹھے نکال دیں۔ چنانچہ ان کے دانت نکال دئیے گئے اور میں حیران ہوا کہ واقعی عام صحت مند انسانوں کی طرح ان کے زخم کا خون بھی فوراً رُک گیا اور مجھ سے باتیں کرتے کرتے ہی زخم خشک ہوگیا۔ میں نے پوچھا کہ آپ نے شوگر کو اتنا کنٹرول کیسے کیا ہوا ہے؟کہنے لگے: میں نے آپ کو بتایا تو ہے کہ میں اپنا علاج ہمیشہ دیسی چیزوں کے ذریعے کرتا ہوں۔ شوگر پر قابو پانے کیلئے بھی میں نے کچھ اصول بنائے ہوئے ہیں۔سب سے پہلے تو میں اپنے کھانے پر کنٹرول رکھتا ہوں۔ ہمیشہ بھوک رکھ کر کھاتا ہوں، جو دراصل ایک مشکل کام ہے۔
کیونکہ جب کھانا سامنے ہو تو ہاتھ روکنا مشکل ہوجاتا ہےلیکن میں اپنی بھوک ختم ہونے سے پہلے ہی دسترخوان سے ہاتھ اٹھا لیتا ہوں۔میں اپنی غذا میں کڑوی چیزیں استعمال کر لیا کرتا ہوں۔ مثلاً سبزیوں میں سے ہر ہفتے گھر میں ایک مرتبہ کریلے پکوا لیا کرتا ہوں اور کڑوی چیزوں کا ہی اچار استعمال کرتا ہوں۔ میں اپنے گھر میں کریلے کا بھی اچار ڈلواتا ہوں اور سوہانجنے کی پھلیوں کا بھی اچار استعمال کرتا ہوں۔اچار سارا سال زیر استعمال رہتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میری شوگر کنٹرول رہتی ہے اور میں ایک صحت مند انسان کی طرح زندگی بسر کرتا ہوں۔ الحمدللہ
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں