1961ء میں میں راولپنڈی آیا ہمیشہ سے دیسی گھی کھانے کا عادی تھا۔ غریب تھا پیسوں کی کمی کے باعث مجبوراً میں نے ڈالڈا کا بنا ہواحلوہ اور پوری کا ناشتہ کیا کیونکہ دیسی گھی کا حلوہ پوری بہت مہنگا تھا اور میں مہنگا خرید نہیں سکتا تھا‘ بس کھانے کے بعد جو کھانسی شروع ہوئی جانے کا نام نہیں لیتی تھی۔ رات دن بس کھانستا رہتا۔ اسی دوران میرا ایک دوست کراچی سے راولپنڈی آیا جو کراچی میں انگریزی ادویات کی فیکٹری میں کام کرتا تھا۔ کہنے لگا: آپ گرائپ واٹر کیوں نہیں پیتے؟ کوئی حکیم ڈاکٹر آپ کو نہیں بتائے گا مگر اس سے کھانسی چلی جائے گی۔ میں دوائیوں کے سٹور میں تھا تو میں نے ایک پوری شیشی نہار منہ صبح اور ایک شیشی سوتے وقت پینا شروع کردی ایک ہفتہ تقریباً میں نے گرائپ واٹر پیا۔ یقین جانیے کھانسی جڑ سے چلی گئی۔(اس وقت میری عمر 15 سال تھی اور آج72سال مگرکھانسی نہیں)۔میرا ایک عزیز گوجرانوالہ میں کھانسی، نزلہ، زکام میں مبتلا تھا بیچارہ اس مرض سے کمزور اور بدن اسکا سوکھ گیا تھا۔ میں اتفاقاً ان کے گھر گیا اور مندرجہ بالا ٹوٹکا بتایا اور اپنا فائدہ بھی بتایا۔ میرے کہنے پر اس نے بھی گرائپ واٹر پیا اور اس کا مرض جاتا رہا‘ مرتے دم تک تندرست اور توانا بلکہ پہلوان ہوگیا۔
مرحوم والد کا آزمودہ نسخہ!درد گردہ ختم
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے پاس درد گردہ
کے لیے ایک نسخہ ہے جس سے میرا سارا علاقہ رحیم یار خان مستفید ہوا کرتا تھا والد مرحوم اس کو بناکر کچے کے علاقہ میں اور خودرحیم یار خان شہر میں مفت تقسیم کیا کرتے تھے۔ گردشِ زمانہ نے ایک لمبے عرصے تک مجھے اس فیض سے دور رکھا اللہ تعالیٰ بھلا کرے عبقری پڑھا تو خیال آیا کہ اس فیض کو پھر جاری ہونا چاہیے تاکہ مخلوق خدا اس سے استفادہ حاصل کرسکے۔ نسخہ یہ ہے (۱)سنگ یہود دس گرام، (۲)قلمی شورہ دس گرام، (۳)جوکھار دس گرام۔ کوٹ کر سفوف بنالیں دو تا تین ماشہ صبح نہارمنہ اور شام چار بجے بکھڑے کی سردائی کے ساتھ۔ گرمی ہوتو برف استعمال کرسکتے ہیں۔ سردیوں میں صرف تازہ پانی یا معمولی سا پینے کے قابل گرم پانی میں سردائی بنالیں اور سردائی میں بے شک شکر یا چینی بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ خشک اور سبز جو بھی بکھڑا دستیاب ہو استعمال کیا جاسکتا ہے۔ بادی اشیاء سے پرہیز کریں۔ (شیخ محمد اسلم، راولپنڈی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں