محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے ایک دوست کی شادی کو تین سال ہوگئے تھے پر وہ اولاد جیسی نعمت سے محروم تھا۔ ایک روز اس کے والد کا مجھے فون آیا کہ وقار بیٹا تم سے ایک بات کرنی ہے شام کو گھر آنا۔ انکل نے اس طرح سپیشل کال مجھے کبھی نہیں کی میں سمجھ گیا کہ بات بہت ضروری ہوگی جس وجہ سے مجھے انکل نے کال کی میں آفس سے ڈائریکٹ اپنے دوست کے گھر گیا جہاں انکل میرا بے تابی سے انتظار کررہے تھے میں نے انکل سے پوچھا جی میرے لیے کوئی حکم۔ تو انہوں نے کہا کہ میرابیٹا اور تمہارا خاص دوست نوید تین سال سے اولاد جیسی نعمت سے محروم ہے۔ تم اس سے بات کرو اور اسکا ٹیسٹ کروائو ۔ میں نے جب دوست سے بات کی تو اس نے کہا کہ ٹھیک ہے۔ اس کا ٹیسٹ کروانے پر پتہ چلا کہ اس کےاسپرم زیرو ہیں۔جس وجہ سے دوست کافی پریشان ہوگیا میں نے اس کو تسلی دی اور کہا ٹینشن نہ لوں ۔ میں عبقری کا پچھلے تین سال سے پڑھنے والا ہوں اس لیے مجھے پتہ تھا اس کے لیے دوائی کونسی استعمال کرنی ہے میں جمعرات کو درس پر آیا ۔ درس سننے کے بعد واپسی پر ’’بے اولادی کورس‘‘ لیا اور اگلی صبح دوست کو دیا اور مستقل مزاجی سے استعمال کرنے کی ہدایت کی ۔ تین کورس استعمال کرنے کے بعد دوبارہ ٹیسٹ کروایا تو اسپرم زیرو سے ساٹھ فیصد ایکٹو ہوگئے جو بہت بڑی خوشخبری تھی۔ ماشاء اللہ سے اگلے دو ماہ بعد دوست نے مجھے خوشخبری سنائی کے وہ باپ بننے والا ہے جس پر میں نے اس کو مبارکباد دی۔ اور میں نے اس کو نارمل ڈیلیوری کے لیے سورئہ انشقاق کی پہلی پانچ آیت کےبارے میںبتایا کہ بھابھی کو یہ مستقل طور پر پڑھنے کے لیے ہدایت کریں۔ (ظہور آفریدی، لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں