محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری عمر 27 سال ہے اور میں ایک عرصہ سے جریان میں مبتلا ہوا۔ ہر وقت ناپاک رہتا کافی علاج کروائے پر فرق نہیں پڑا حالانکہ میں نے بازاری، تلی ہوئی، تیز مصالحے والی اشیاء کا استعمال بھی ترک کردیا تھا۔ میں بہت ہی زیادہ پریشان تھا۔ محلے میں ایک حکیم صاحب تھے ویسے وہ حکیم نہیں تھے بس لوگوں کو چھوٹے چھوٹے ٹوٹکے یا نسخہ بتا دیا کرتے تھے جس وجہ سے ان کا نام حکیم صاحب پڑ گیا تھا۔ ایک روز وہ نماز کے لیے جارہے تھے تو میں نے کہا حکیم صاحب ایک بات کرنی ہے آپ سے انہوں نے کہا میں نماز پڑھ کر آتا ہوں پھر بات کرتے ہیں۔ نماز کے بعد مسجد سے سیدھے میرے گھر کی طرف آگئے میں نے ان کو بیٹھک میں بیٹھایا اور چائے بنوائی ۔ انہوں نے کہا بیٹا کیا بات ہے میں نے ان کو اپنا مسئلہ بتایا کہ آپ سب کو ٹوٹکے نسخے دیتے ہیں میرے مسئلے کا حل بتائیںتو انہوں نے کہا کہ یہ بیماری اکثر نوجوانوں میں ہو جاتی ہے گھبرانے کی ضرورت نہیں تم عبقری دواخانے سے ’’نوجوان روگ کورس‘‘ دوائی منگوا لو‘ اور اس کے تین کورس استعمال کرو ان شاء اللہ ٹھیک ہو جائو گے مجھے حوصلہ ہوا اور میں نے عبقری دواخانے کا ان سے نمبر لیا اور آرڈر دیا اگلے روز پارسل مجھے مل گیاڈبےپر لکھی گئی ہدایات کے مطابق میں نے دوائی کا استعمال شروع کیا ماشاء اللہ سے تین کورس مکمل ہونے پر مجھے شفاء مل گئی۔ میں محلے والے حکیم صاحب کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے اچھا مشورہ دیا اور عبقری دواخانے کو دعائیں دیتا ہوں جنہوں نے اتنی اچھی دوائی بنائی کہ میری بیماری کا خاتمہ ہوگیا۔ (لیاقت علی، حجرہ شاہ مقیم)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں