محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!مجھے فاسٹ فوڈ بہت پسند ہے حالانکہ مجھے علم ہے کہ فاسٹ فوڈ کا بے دریغ استعمال معدہ اور پیٹ کی بیماریوں کا باعث بنتا ہے لیکن پھر بھی میں خوب فاسٹ فوڈ کھاتا اگر پیٹ و معدے کی بیماریوں میں مبتلا ہوہی گیا۔ پھر ادویات میری زندگی کا حصہ بن گئیں۔ طبیعت میں بے چینی، بلڈپریشر، گیس تبخیر، اپھارہ پن عام سی بات ہوگئی۔ دن رات انگریزی گولیوں کے استعمال سے تو حالت اور ہی بگڑ گئی۔ شوگر اور ہائی بلڈپریشر کا مریض بن گیا تھا۔ ایک روز ہمارےگھر دوسرے شہر سے رشتہ دار ملنے آئے دو دن انہوں نے قیام کیا ان میں ایک بزرگ تایا جی تھے وہ اکثر کھانے کے فوری بعد چھوٹی سی ڈبی نکالتے اور اس میں سے تھوڑی سے دوائی منہ میں رکھ لیتے میں پہلے سمجھا یہ کوئی نسوار کی قسم ہے لیکن جس دن وہ جانے لگے اس دن صبح کا ناشتہ کرنے کے بعد چھوٹی ڈبی سے جب انہوں نے دوائی نکالی تو میں نے پوچھ ہی لیا کہ تایا جی یہ کیا چیز ہے کوئی نسوار ہے؟ تو انہوں نے بتایا اس چھوٹی سی ڈبی میں ستر بیماریوں کا علاج ہے۔ پہلے تومیں مسکرایا پر پھر میں نے بات پر غور کرنا شروع کیا وہ اس کے فوائد گنواتے گئے میں سنتا رہاآخر میں نے کہا مجھے بھی معدے اور دیگر بیماریاںہیں آپ مجھے بھی یہ منگوا دیں تو انہوں نے اپنی ڈبی مجھے دے دی اور کہا جب ختم ہو جائے تو بتانا میں اور منگوا دوں گا۔ ان کے جانے کےبعد میں نے دو ہفتے اس دوائی کا مستقل مزاجی سے استعمال کیا جس سے فوری فائدہ تو یہ ہوا کہ معدے کی گیس، تبخیر، اپھارہ پن ختم ہوگیا۔ میں نے انہیں کال کی کہ دوائی ختم ہوگئی ہے تو انہوں نے کہا میں اور بھیج دیتا ہوں پر میں نے کہا نہیں آپ مجھے بتا دیں میں خود لےآئو ںگا آپ کا شکریہ۔ انہوں نے کہا کہ تمہارے شہر میانوالی میں عبقری ادویات کی ایجنسی کا نمبر بھیج رہا ہوں وہاں کال کرو میں نے اس نمبر پر کال کی اور ان کی دکان پر پہنچ کر دو ڈبی ستر شفائیں لی ایک ماہ مزید استعمال سے میرا بلڈپریشر کنٹرول ہو گیا اور شوگر بھی نارمل ہوگئی اب میں نے ستر شفائیں کی ڈبی نسوار کی طرح اپنی جیب میں رکھی ہے جو ہر وقت میرے پاس موجود رہتی ہے۔ (غلام رسول، میانوالی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں