Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج -- طبی مشورے

ماہنامہ عبقری - فروری 2021ء

انتہائی پریشان ہوں! کچھ تو بتائیے!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!مجھے مردانہ امراض لاحق ہیں‘ میرا جسم موٹا اور وزن 74 کلو ہے مگر جسم اندر سے ٹوٹا ہوا ہے کچھ کام کرنا ہوتو جسم میں درد ہو جاتا ہے ۔ دماغ بھی کمزور ہے‘ شادی شدہ ہوں مگر حقوق ٹھیک طرح سے ادا نہیں کرپارہا۔ کوئی نسخہ یا دوائی بتا دیں‘ آپکی مہربانی ہوگی۔ میں انتہائی پریشان اور ٹینشن میں ہوں۔ (م،م۔ سکھر)
مشورہ: آپ عبقری دواخانہ کی تیار کردہ ادویات ’’معجون مراد‘‘ اور ’’نوجوان شفاء‘‘ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کیجئے۔ اس کے علاوہ صبح کی سیر کو زندگی کا لازم حصہ بنالیں‘ آدھ کلومیٹر دوڑ سے آغاز کریں اور چندہفتوں کے اندر کم از کم تین کلومیٹر واک صبح کو لازمی کریں۔ نماز پنج وقتہ ضرور پڑھیں۔ غذا میں تلی ہوئی‘ مرچ مصالحہ والی چیزوں سے پرہیز کریں۔ سادہ غذا کھائیں‘ پھل‘ جوس خوب استعمال کیجئے۔ ان شاء اللہ چند ہفتوں میں ہی آپ کی طبی صورتحال آپ کی حسب منشاء ہوجائے گی۔
اعصاب کانپتے ہیں!نماز بھی نہیںپڑھ سکتی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں پچھلے کچھ سالوں سے ڈپریشن کی مریض رہ چکی ہوں۔ ڈاکٹری دوائیاں استعمال کرتی رہی ہوں جس کا نقصان مجھے یہ ہوا کہ میرے ’’اعصاب‘‘ بہت کمزور ہوگئے ہیں‘ میں تھوڑی دیر بھی ایک جگہ کھڑی ہوکر کام نہیں کرسکتی چکر سے آنے لگتے ہیں یہاں تک کہ میں کھڑے ہوکر نماز تک بھی نہیں پڑھ سکتی۔ زیادہ شور زیادہ رش تک بھی برداشت نہیں کرسکتی غصہ بھی بہت آتا ہے ہر وقت اعصاب کانپتے محسوس ہوتے ہیں۔ مجھے کوئی اچھی سے دوا تجویز کریں۔ (پ، ہ، راولپنڈی)
مشورہ: آپ عبقری دواخانہ کا تیار کردہ سیرپ ’’سکون افزاء‘‘ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں اس کے علاوہ عبقری دواخانہ کی تیار کردہ ’’معجون شفاء یابی‘‘ لکھی گئی ترکیب کے مطابق استعمال کریں۔ ان شاء اللہ چند ہفتوں میں ہی آپ کےطبی مسائل حل ہوجائیں گے۔
کاش میں سمارٹ اور خوبصورت ہوجاؤں
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری عمر17 سال ہے‘ میرا مسئلہ یہ ہے کہ مجھے پیریڈز کھل کر نہیں آتے‘ اس کے علاوہ میں دن بدن موٹی ہوتی جارہی ہوں‘ بالخصوص چہرہ گول ہوگیا ہے اور گال چربی بڑھنے کی وجہ سے لٹک گئے ہیں جو ہنستے ہوئے بہت بُرے لگتے ہیں‘ میں چاہتی ہوں کہ میں سمارٹ ہوجاؤں اور چہرہ بھی خوبصورت ہوجائے۔ براہ مہربانی مجھے کوئی آسان ساگھریلو نسخہ تجویز کردیں۔ دعاؤں میں تاعمر یاد رکھوںگی۔ شکریہ۔ (ک۔ن‘سیون شریف)
مشورہ:عبقری دواخانہ کی تیار کردہ ’’ہارمونز شفاء‘‘لکھی گئی ترکیب کے مطاق استعمال کیجئے۔ موٹاپا اور دیگر مسائل کیلئے یہ نسخہ استعمال کیجئے۔یہ نسخہ 21 دن بلاناغہ استعمال کرنا ہے۔ ھوالشافی: عناب پانچ دانے‘ منقیٰ پانچ دانے‘ لونگ پانچ عدد‘ دارچینی دو بڑے ٹکڑے اور ایک عدد لیموں بڑے سائز کا اور اگر چھوٹے چھوٹے دو لیموں ڈال لیں تو زیادہ مزیدار بن جائے گا۔ دو کپ پانی ڈال کر لیموں کے علاوہ تمام چیزیں پانی میں ڈال دیں اور پکائیں جب ایک کپ پانی رہ جائے تو چھان لیں۔ منقیٰ کو بیج نکال کر کھالیں اور باقی چیزیں پھینک دیں پھر اس پانی میں لیموں نچوڑ کر پی لیں اگر چاہیں تو تھوڑا سا حسب ذائقہ شہد ملا سکتے ہیں۔ یہ ایک دن کی خوراک ہے۔ ان شاء اللہ بائیس ویں دن آپ حیران ہوجائیں گی لیکن ان 21 دنوں میں چاول ہرگز نہیں کھانے‘ ہر چیز بازار سے پچاس، پچاس روپے کی لے لیں۔ آسانی سے ہر چیز پنساری سے مل جائے گی۔ مستقل مزاجی اور پابندی سےاستعمال کریں۔
قیمتی بھینس اور دودھ کی کمی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے پاس قیمتی بھینس ہے‘کچھ عرصہ ہوگیا کہ وہ دودھ بہت کم دے رہی ہے‘ چارہ کی بھی کمی نہیں‘ ماحول بھی بہترین ہے‘ مگردودھ صحیح نہیں دے رہی۔ کوئی ٹوٹکہ یا وظیفہ بتائیےکہ میری بھینس دوبارہ دودھ بڑھادے ۔(قمرالدین خان‘ گوجرخان)
مشورہ:ـبھینس دودھ کم دے رہی ہو تو مندرجہ ذیل اشیاء چاروں مغز ½پائو‘ کمرکس 30 گرام ‘گلقند ایک کلو‘ میتھرے½کلو، زیرہ سفید ایک پائو، ایک ایک چھٹانک کوٹ کر پڑیاں بناکر صبح و شام ایک ایک پڑیا دیں۔ بھینس ٹھیک ہوجائیگی۔بعض اوقات گائے‘ بھینسوں کو نظربد لگ جاتی ہے ‘ ان سب عوارضات سے بچاؤ کیلئے 7 مرتبہ سورۂ تغابن مع اول و آخر تین بار درود شریف پڑھ کر پانی پر دم کرلیں اور اس پانی کا جانوروں پر چھڑکاؤ بھی کریں اور یہ دم والا پانی دوسرے پانی میں ملا کر انہیں پلاتے رہیں۔ ایک ہفتے میں دو تین بار یہ عمل کریں۔جانور ہمیشہ محفوظ رہیں گے۔
5سال سے دائمی نزلہ زکام
میری عمر37 سال ہے‘ شادی شدہ ہوں‘ مجھے پانچ سال سے دائمی نزلہ زکام ہے جس کی وجہ سے نہ صرف سر اور ڈاڑھی کے بال سفید ہوگئے بلکہ میری بھوک بھی ختم ہوگئی ہے‘ سر دھولوں یا غسل کرلوں تو چھینکوں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے‘ میں نے ایک دوست کے کہنے پر افیون بھی دودھ میںاستعمال کی نیز افیون کے ڈوڈے کا پاؤڈر بھی استعمال کیا لیکن خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوا۔اس حوالے سے میری بھرپور مدد کریں تاکہ اس بیماری سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے جان چھوٹ جائے۔(ظاہرمروت‘ اسلام آباد)
مشورہ:ـآپ روزانہ رات کو گائے کا خالص گھی ڈراپر میں ڈال کرقابل برداشت نیم گرم کرکے ایک قطرہ دائیں اور ایک قطرہ بائیںناک کے نتھنے میں ڈال کرکھینچیں‘ اس کو مستقل کرلیجئے۔ اس کے ساتھ ادرک کا ٹکڑا آدھی چھٹانک‘ تین عدد لونگ‘ تین عدد سبز الائچی‘ سات کشمش‘ دو بڑی الائچی‘ تین عدد بادام ثابت‘ تین عدد پستہ ۔ دھیمی آنچ پر ایک کپ پانی میں ڈالیے پکنے کے بعد آدھا کپ رہ جائے۔یہ صبح نہار منہ پی لیں۔ وقت پھر اگلے روز اتنا ہی سب کچھ ڈال کر پکائیں۔ یہ قہوہ تین روز پی لیں۔ حیرت انگیز شفاء ہوگی۔
22سال سے انسولین لگارہی ہوں!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی نسلوں کو نیکیاں کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!
میں اپنے دکھ کی داستان آپ کو لکھ رہی ہوں‘ مجھے بائیس سال ہوگئے ہیں انسولین کے انجکشن لگاتے‘ اب میری عمر32 سال ہے‘نویں کلاس میں تھی تو یہ انجکشن والا سلسلہ شروع ہواتھا اب ہر کوئی طعنہ دیتا ہے یہ انسولین لگاتی ہے‘ اسی بیماری کی وجہ سے مجھے کوئی اپنانے کو تیار نہیں‘ سب کی شادیاں ہوگئیں مگر میرا رشتہ کوئی نہ لے کر آیا۔الحمدللہ! پڑھی لکھی ہوں‘ اللہ نے حسن دیا ہے‘ مگر ہر جگہ مشہور ہے یہ انسولین لگاتی ہے۔ خدارا مجھے اس عذاب سے نکالیے‘ میرا علاج تجویز کیجئے۔ مجھے دعاؤں کی اشد ضرورت ہے۔(پوشیدہ‘ سکھر)
مشورہ:

 

مجھے پڑھے بغیر آپ کے طبی مسائل حل نہ ہوں گے؟

 اس صفحہ پر امراض کا علاج اور مشورہ ملے گا توجہ طلب امور کے لئے پتہ لکھا ہوا جوابی لفافہ ہمراہ ارسال کریں۔ لکھتے ہوئے اضافی گوند یا ٹیپ نہ لگائیں کھولتے ہوئے خط پھٹ جاتا ہے۔ رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔ روحانی مسائل کے لئے علیحدہ خط لکھیں۔صفحے کے ایک طرف لکھیں۔ نام‘ موبائل نمبر اور شہر کا نام یا مکمل پتہ خط کے آخر میں ضرور تحریر کریں۔ نوجوانوں کے خطوط احتیاط سے شائع کیے جاتے ہیں ایسے خطوط کے لئے جوابی لفافہ لازم ہے کیونکہ اکثر خطوط اشاعت کے قابل نہیں ہوتے۔ 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 089 reviews.