ہاتھ پاؤں اور گھٹنے کے درد سے نجات کیلئے اسی طرح دیگر جسمانی دردوں کیلئے زیتون کے سوا پاؤ (تین سو گرام) تیل پر باوضو اول گیارہ بار درود شریف پڑھیں اس کے بعد گیارہ سو بار یَاقَوِّیُ پڑھیں۔ اس کے بعد آخر میں گیارہ مرتبہ درودشریف پڑھ کر دم کردیں۔ روزانہ رات کو سونے سے قبل کوئی باوضو شخص ہاتھ پیروں پر مالش ہلکے ہلکے ہاتھوں سے کرے یا پھر خود وضو کی حالت میں یہ تیل درد کی جگہ لگالیں۔ ان شاء اللہ تعالیٰ اکتالیس دن مالش کرنے سے درد دور ہوجائے گا۔یہ بات ہی طاقتور عمل ہے‘ بے شمار مرتبہ آزمایا جاچکا ہے‘ ہروقت گھر میں رکھ سکتے ہیں۔ دم شدہ تیل کو ختم نہ ہونے اس میں مزید تیل ملاتے رہیں او ر جب بھی تیل استعمال کریں گیارہ مرتبہ یاقوی پڑھیں۔
شوہر کے بے جاظلم اور مارپیٹ کا خاتمہ
اگر شوہر ظالم ہو اور بیوی کو بات بات پر گالیاں دیتا ہو‘ ظلم کرتا ہو‘ مارپیٹ کرتا ہو اور سب بچوں کے سامنے بیوی کو مارتا ہو تو اس کی اصلاح اور اس کے ظلم سے نجات کیلئے یہ عمل بہت مجرب ہے۔ بیوی کو چاہیے کہ وہ سَلٰمٌ قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍ (یٰسین 58) کثرت سے پڑھے اور روزانہ ایک تسبیح (ایک سو بار) قَدْ شَغَفَھَا حُبًّا ط(یوسف 30) پڑھے۔ اول و آخر درودشریف تین تین بار ضرور پڑھے۔ نیزسَلٰمٌ قَوْلًا مِّن رَّبٍّ رَّحِیْمٍ (یٰسین 58) کو ایک سو بار پڑھ کر چینی‘ شربت‘ دودھ پر دم کرکے شوہر کو پلائے۔ اول و آخر تین تین بار درودشریف ضرور پڑھے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ شوہر کے مزاج میں نرمی آئے گی اور ظلم و زیادتی کرنے سے رک جائے گا۔
دوران حمل ہونے والی بیماریوں کا روحانی علاج
عورت کو حمل کے دوران بہت کمزوری ہوجاتی ہے اور ان کی طبیعت ہروقت گری گری رہتی ہے۔ کام کاج کو دل نہیں چاہتا۔ ایسی صورت میں رات کو سوتے وقت ایک گلاس پانی کا بھر کر اس پر باوضو اکیس مرتبہ سورہ ٔفاتحہ پڑھ کر دم کرکے عورت کو پلادیا جائے۔ اول و آخر تین تین بار درودشریف ضرور پڑھیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں