غالبؔ نے کہا تھا، ’’تندرستی ہزار نعمت ہے‘‘ اور کچھ غلط بھی نہیں کہا تھا۔ ہزار نعمتوں پر بھاری ہے یہ ایک نعمت۔ صحت نہ ہو تو انسان دولت، شہرت، عزت، شاید کسی بھی نعمت سے خوشی حاصل نہ کرسکے۔غیر صحت بخش ماحول، مرغن اور مصالحے دارکھانے، جسمانی سرگرمیوں میں کمی، تمباکو نوشی اور تیز رفتار زندگی، صحت مند رہنا اتنا آسان نہیں، لیکن بہت مشکل بھی نہیں۔ چند مشوروں پر عمل کریں اور پائیں صحت سے بھرپور زندگی۔
چلیں پھریں، چست رہیں
ماہرین صحت تجویز کرتے ہیں کہ ایک انسان کے لیے ہفتہ میں 150منٹ کی ہلکی اور بھاری جسمانی سرگرمی ہونا ضروری ہے۔ اس سے جسم میں خون کی روانی بہتر ہوتی ہے اور جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ذہنی کارکردگی بھی بہتر ہوتی ہے، اسٹریس کا خاتمہ ہوتا ہے۔ اگر جم جوائن کرنا ممکن نہ ہو تو آن لائن ورک آوٹ دیکھ کر فالو کریں۔ گھر کی صفائی خود کریں اور لفٹ یا خود کار زینہ کے بجائے سیڑھیاں چڑھنے اُترنے کو ترجیح دیں۔
تمباکو نوشی ہی کیوں؟
اگر آپ صحت مند زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو یہ سب سے اہم قدم ہے۔ اپنے جسم کو دھویں اور تمباکو سے بچا کراندرونی طور پر صاف رکھیں تاکہ کئی موذی بیماریوں مثلاً کینسر وغیرہ سے بچ سکیں۔
نیند کے اوقات کار
رات کے وقت بھرپور نیند ، صحت کے لیے انتہائی اہم ہے۔ 24 گھنٹے میں 8گھنٹے کی نیند ایک انسان کو تازہ دم اور چست کرنےکے لیے انتہائی ضروری ہے۔ اس سے روزمرہ کام کرنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے اور تھکن، چڑچڑے پن اور ذہنی دبائو سے چھٹکارا ملتا ہے۔ رات کے اوقات میں لی جانے والی نیند دن کی نیند کے مقابلے میں دگنی فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔ اسی لیے ماہرین رات میں جاگنے کی مخالفت کرتے نظر آتے ہیں۔
رشتہ داروں سےمیل ملاقات ضروری ہے
دوسروں سے ملتے ملاتے رہنا، دکھ سکھ بانٹنا انسان کے دل و دماغ پر بوجھ کم رکھتا ہے۔ اپنے جذبات و خیالات کا دوسروں سے اظہار کریں اور دوسروں کی باتیں بھی سنیں۔ اس سے ذہنی اور جسمانی کارکردگی پر بہت اچھا اثر پڑتا ہے۔
پانی پیتے رہیں
پانی کی اہمیت سے ہم سب ہی واقف ہیں۔ لیکن اس کو اہمیت کم ہی دیتے ہیں۔ دن کا کتنا ہی حصہ ہم پانی پیئے بغیر گزار دیتے ہیں اور اس کے بجائے چائے ، کافی، کولڈ ڈرنک یا شربت وغیرہ پی لیتےہیں۔ یاد رکھیں ہمارے جسم کو پانی کی شدید ضرورت ہوتی ہے اور اپنی نمی برقرار رکھنے کے لیے اسے روزانہ کم از کم دو لیٹر سادہ پانی چاہیئے ہوتا ہے۔
آپ کا مشغلہ کیا ہے
کام ، ذمہ داری، تفریح، آرام، ان سب کے بیچ کیا آپ کا کوئی مشغلہ بھی ہے؟ اگر نہیں تو آج ہی کسی مشغلہ کو اختیار کریں۔ اگر آپ کو اپنی دلچسپی کے بارے میں نہیں معلوم تو کسی نئی سرگرمی کو اپنانےسے ہرگز نہ گھبرائیں۔ باغبانی کریں، کھانا پکانے کی کلاسز لیں، سلائی کڑھائی سیکھیں ، میک اپ کی نئی تکنیک آزمائیں یا مٹی کے برتن بنانے کی کوشش کریں، اہمیت صرف اس بات کی ہے کہ اپنے کچھ وقت کو اس طرح صرف کریں کہ وہ آپ کو اپنے بارے میں خوش ہونے کا موقع دےاور آپ کو تخلیق کرنے کا اطمینان حاصل ہو۔ صحت مند رہنا ایک دن کی بات نہیں، ایک مسلسل عمل ہے۔ ہماری بتائی ہوئی ان آٹھ ٹپس پرمستقل عمل کرکے آپ بھی ایک صحت مند زندگی کی جانب قدم بڑھاسکتے ہیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں