مراقبہ انسان کوسکون بخشتا ہے اور اسے یکسوئی کی دولت سے مالا مال کردیتا ہے مگر ایک نئے مشاہدے سے اس بات کا علم ہوا ہے کہ جو افراد دن میں دو مرتبہ بیس منٹ تک ماورائی مراقبہ کرتے ہیں اور اس دوران خاموشی کے ساتھ استغراق میں منہمک رہتے ہیں وہ ذہنی سکون کی دولت پالیتے ہیں اور زیادہ عرصے تک خوشگوار اور صحت مندزندگی گزارتے ہیں۔ محققین نے زائدالعمر 200 افراد کوجو ہلکے سے بلند درجہ فشار خون میں مبتلا تھے تین گروپس میںتقسیم کرکے ایک تجربہ کیا۔ اس میں سے ایک گروپ ہر روز یہ مراقبہ کرتا رہا جبکہ دوسرے گروپ نے عضلات میں کھنچائو کی ورزشیں کیں اور تیسرا گروپ ورزش کے ساتھ ہی صحت بخش غذا کے بارے میں باقاعدہ کلاسیں لیتا رہا۔ کم و بیش 18سال کی محنت کے بعدیہ بات دیکھنے میں آئی کہ مراقبہ کرنے والوں میں تمام اسباب صحت میںگراوٹ کی رفتار میں23 فیصد کمی کے علاوہ قلب اور شریانوں کے امراض سے 30 فیصد کم اموات واقع ہوئیں۔ اس کے ساتھ ساتھ دوسرے گروپس کے مقابلے میں سرطان سے اموات کی شرح بھی محض 49فیصد رہی۔اس مشاہدے کے نگران ڈاکٹرکےمطالعے اور مشاہدے سے یہ بات ثابت ہو جاتی ہے کہ مراقبہ کرنے والے افراد کے جسم میں دبائو یعنی اسٹریس پیدا کرنے والے ہارمونز بہت کم تیار ہوتے ہیں جس کے نتیجے میں ان کے خون میںکولیسٹرول لیول کم رہنے کے علاوہ ان کا بلڈپریشر بھی متوازن رہتا ہے۔ کیا خیال ہے کہ دن میںصرف بیس منٹ خرچ کرکے آپ بھی مراقبے سے یہ فائدہ نہ اٹھالیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں