Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

بیٹی کی شادی! میرے تجربے سے استفادہ کیجئے!

ماہنامہ عبقری - فروری 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ پاک آپ اور آپ کی تمام نسلوں پر ہمیشہ اپنی رحمتیں اور برکتیں نازل فرمائیں اور تسبیح خانے اور عبقری کی پوری ٹیم کو ہر فتنے اور شر سے محفوظ رکھے ۔آمین!گزشتہ سال بیٹی کی شادی کرنا تھی اور پیسے بہت کم تھے ‘کمیٹی ڈالی تھی جس سےستر ہزارروپے ملے تھے جو بہت کم تھے‘ ہم چاہتے تھے سادگی سے نکاح ہوجائے اور رخصتی کردیںمگر لڑکے والے دھوم دھام سے شادی کرنا چاہتے تھے اور بارات میں لوگ بھی زیادہ لانا چاہتے تھے۔ اس وجہ سے میں بہت پریشان تھی۔ بیٹی کے سسرال والوں سے بات بھی کی کہ ہم اتنا نہیں کرسکتے مگر وہ یہ کہتے بڑے بیٹے کی شادی ہے‘سادگی سے کی تو لوگ باتیں کریں گے‘ اس لیے ہم سادگی سے نکاح نہیں کرسکتے‘ ہمارے بھی ارمان ہیں اور بیٹے کی بھی خواہش ہے کہ شادی دھوم دھام سے ہو‘ ان کی یہ بات سن کر میں بہت زیادہ پریشان ہوگئی اورچپ کرگئی۔ مزید ایک بات یہ ہوئی کہ وہ تاریخ طے کرنے کے لیے بھی زیادہ لوگ لیکر آگئے‘بات آٹھ سے دس بندوں کی تھی وہ تقریباً بیس سے اکیس افراد آگئے اور ہمارے بھی اتنے ہی لوگ تھے اور سالن صرف دس کلو گوشت کا بنایا تھا‘ اس وقت بھی ہم بہت پریشان ہوئے کہ اب تو کھانا کم ہو جائے گا مگر ایک دم مجھے یاد آیا کہ عبقری رسالہ میں میں نے سورۂ کوثر والا عمل پڑھا تھا‘ درس میں بھی اکثر سنا‘ میں نے فوراً 129 مرتبہ سورئہ کوثر پڑھ کر سالن پر دم کیا تو آپ یقین کریں کہ اللہ پاک نے ایسی برکت کی‘ تقریباًسینتالیس افراد نے سالن کھایا تو بھی کم نہ ہوا۔ اللہ پاک نے اس طرح ہماری عزت رکھی۔ پھر جب شادی کے لیے پیسے کم تھے توجمعرات کو درس میں شامل ہوئی ‘اتفاق سے اسی روز آپ نے ایام بیض کےتین روزوں کا ذکر کیا یعنی چاند کی تیرہ‘، چودہ‘ پندرہ کا روزہ جس میں ساری رات سورۂ فاتحہ پڑھنی اور صبح کو روزہ رکھنا ہے۔ میں نے اسی ماہ یہ عمل کیا۔چاند کی تیرہ، چودہ اور پندرہ کا روزہ رکھا اور پوری رات پھرتے ہوئے میں نے سورئہ فاتحہ پڑھی۔ یہ تین راتوں کا عمل میں نے بیٹی کی شادی کی نیت کرکے کی اور ا س عمل کی اتنی برکت ہوئی کہ میں شکر سے روپڑی۔ اب سورۂ کوثر‘سورۂ فاتحہ اور ایام بیض کے روزوں کی برکت پڑھیے:۔ہوا یوں کہ انہوں نے کہا کہ ہم بارات ساٹھ، ستر لوگ لے کر آئیں گے انتظام اچھا ہوناچاہیے۔ اتنے ہی لوگ ہماری طرف سے بھی تھے تقریباً 150 کے قریب مہمان بن رہے تھے مگر جب وہ بارات لیکر آئے تو انکے باراتی 150 تھے ہم پھر پریشان ہوگئے کہ یا اللہ یہ کیا ہوگیا ہمارا تو کھانا 150 لوگوں کا ہے مگر پھر سورئہ کوثر کا دم کردیا کھانے پر تو پھر اللہ پاک نے عزت رکھ لی‘ ہمارے پاس سترہزار کی کمیٹی تھی اور بیٹی کی شادی پر تین لاکھ روپیہ لگا۔ سب اللہ پاک نے غیب سے مدد فرمائی روزہ، سورۂ فاتحہ ، سورۂ کوثر ، درس اور آپ کے بتائے ہوئے اعمال کی بدولت ہر جگہ اللہ پاک نے ذلت سے بچایا جس طرح اللہ پاک نے ہماری عزت رکھی‘ اللہ پاک سے دعاگو ہوں کہ سب کی اللہ پاک ایسے ہی عزت رکھے۔

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 073 reviews.