Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

میرا خواب اور رحمت الٰہی (قاری منیر، مری)

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2009ء

محترمی و مکرمی جناب حکیم صاحب مدّظلہ العالی! السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ و مغفرتہ و رضوانہ جناب عالیٰ!الحمدللہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اور آپ کی توجہ و دعا سے میں آپ کے بتائے ہوئے طریقے پر اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہوں۔ اس دوران میں نے خواب تو بہت دیکھے ہیں لیکن ایک خواب جو مجھے یاد بھی ہے اور اس سے میرے دل کو سکون بھی ملا وہ یہ کہ میںصبح کی نماز کے بعد اپنا ذکر مکمل کرکے سو گیا۔ میرے چچا زاد بھائی جو ماشاءاللہ عالم بھی ہیں وہ میرے ساتھ ہیں اتنے میں وہ فرماتے ہیں کہ نماز کا وقت ہو گیا میں کہتا ہوں ابھی تھوڑا سا آگے چلتے ہیں میں آپ کی خانقاہ کا نام لیتا ہوں کہ وہاں چل کر نماز پڑھیں گے ہم وہاں پہنچتے ہیں تو آپ کی خانقاہ کے نیچے سے نہریں نکل رہی ہیں وہاں بیٹھ کر وضو کرتے ہیں اور آپ کی طرف سے یہ اعلان ہوتا ہے کہ تمام حضرات اندر تشریف لے آئیں چاروں طرف سے دروازے بند ہوتے ہیں میں کہتا ہوں کہ اچھا میں پی سی او سے گھر فون کرکے آتا ہوں کہ د و چار دن کے بعد آﺅں گا۔ جب باہر دیکھتا ہوں تو ایک ساتھی ملتا ہے وہ کہتا ہے دیکھیں یہاں باہر سے جو نہریں چل رہی ہیں وہ گندی ہیں اور جو پانی اندر سے یعنی خانقاہ کے نیچے سے آرہا ہے وہ پاک ہے۔ خیر میں فون کرکے واپس خانقاہ کی طرف آتا ہوں تو دروازے کھل چکے ہوتے ہیں اور میری آنکھ بھی کھل جاتی ہے اب آگے مجھے یاد نہیں کہ میں دروازے سے اندر داخل ہوا ہوں یا نہیں، درمیان سے کچھ خواب بھول گیا ہوں وہ یاد نہیں آرہا۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 182 reviews.