نومبر کے جوابات
جواب:۔ اس کیلئے یہ عمل ہے لیکن محنت زیادہ ہے۔ بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِِ الرَّحِیم مستقل 3 سال روزانہ ایک جگہ اور ایک وقت بیٹھ کر 3300 دفعہ پڑھا جائے۔ناغہ نہ ہو تو مقصد حاصل ہو گا۔ (مقصود حسین ‘ کراچی)
جواب:۔ یَا بَارِیُ ہر نماز کے بعد ہر شخص 41 بار پڑھے‘ مسئلہ حل ہو جائےگا۔ چیونٹیاں بھاگ جائینگی۔(شاہدہ فاطمہ)
جواب:۔آپ مستقل چھوٹی الائچی ‘ برہمی بوٹی اور بڑی الائچی ہموزن پیس کر اس میں ان سب کے ہموزن کشتہ مرجان جواہر دار ملا کر بڑے کیپسول بھر لیں‘ صبح و شام دودھ سے ایک کیپسول لیں دو ماہ تک۔ (عظمت قدیر‘ ساہیوال)
جواب:۔بچے کے پیٹ میں کیڑے ہیں‘ پودینہ خشک اور تربد سفید ہموزن پیس کر چٹکی چٹکی دن میں 5 بار دیں ایک ماہ تک۔ (ملک صادق انجم‘ترنڈہ)
جواب:۔بہن آپ ایک عمل روزانہ 3سے4 بار کر لیا کریں۔2 رکعت نفل صلوٰة الحاجت پڑھ کر اس کا ثواب حضرت نوح ؑ کی روح کو پہنچائیں۔ بس یہی عمل ہے۔ دنوں میں آپ کی خارش ٹھیک ہو جائے گی۔ انشاءاللہ (عمل شرط ہے)۔ (انوار الحق‘میاں چنوں)
جواب:۔بہن یاسمین آپ باقاعدگی سے نمازوں کا اہتمام کریں اور بچے بچیوں کو بھی اس طرف متوجہ کریں‘ دوسرا سورة القریش بچیوں کے ساتھ مل کر روزانہ 313 بار پڑھ لیا کریں‘ کچھ ہی عرصہ بعد آپ کو ہر خوف سے نجات مل جائے گی اور غیب سے رزق کے دروازے کھل جائیں گے۔ انشاءاللہ۔ (قاری شریف‘چیچہ وطنی)
دسمبر کے سوالات
سوال:۔5 سال قبل میری شادی ہوئی تھی ‘ شادی سے پہلے کاروبار اچھا تھا‘ شادی کے 5 ماہ بعد ہی نقصان ہونا شروع ہو گیا‘ چوری ہوئی اس میں بہت نقصان ہوا‘ ایکسیڈنٹ ہو گیا دکان بند ہو گئی‘ چھوٹا موٹا کام شروع کرتا ہوں مگر ہر طرف سے مایوسی ہوتی ہے‘ رشتہ دار بھی مالی لحاظ سے کمزور ہیں۔ عبقری ایک دکان پر ملا ‘پڑھا دل کو سکون ملا یہ سوچ کر کہ شاید کوئی حل نکل آئے خط لکھ رہا ہوں مالک نے عزت رکھی ہوئی ہے ورنہ میرے پاس کچھ بھی نہیں ہے۔ میرے مسئلہ کا حل فرمائیں ساری زندگی دعائیں دونگا۔ (عشرت حسین‘ رحیم یارخان)
سوال:۔مجھے انتہائی شدید قسم کی دماغی کمزوری ہے۔ قرآن کا آدھا پارہ آواز سے پڑھ لوں یا کسی ذکر کی ایک تسبیح کر لوں تو سردرد شروع ہو جاتا ہے۔ نیند کی کمی یا کوئی پریشانی ہو تو بھی دماغ درد سے ابلنے لگتا ہے‘ کوئی ایسا حل بتائیں کہ موثر کے ساتھ ذود اثر بھی ہو۔ (ابو حذیفہ ‘ اسلام آباد)
سوال:۔ محترم میرا پراپرٹی کا کام ہے۔ جو مکان بھی سیل پر لگایا ہے گاہک آتے ہیں مگر پسند نہیں کرتے حالانکہ نہایت خوبصورت تعمیر کی ہے۔ 3مکان ہیں رقم لگا رکھی ہے اب ہاتھ تنگ ہو رہا ہے۔ کوئی عمل بتائیں تاکہ یہ فروخت ہوں۔ (انور سعید‘ گوجرانوالہ)
سوال:۔ میرے بھائی کو کینسر ہے علاج ہو رہا ہے مگر کچھ پڑھنے کے لئے بھی بتائیں تاکہ یہ کینسر جڑ سے ختم ہو جائے۔ بھائی کی حالت کبھی بہتر ہو جاتی ہے اور کبھی قابو سے باہر ہوتی ہے۔ (فاطمہ ظہور‘ نواب شاہ)
سوال:۔ عبقری ایک لا جواب رسالہ ہے اور جب سے ہم نے اس کو پڑھنا شروع کیا ہے باقی رسالے چھوڑ دیئے ہیں کیونکہ یہ دن و دنیا اور سکون و راحت کا پیامبر ہے۔ آج میں قارئین کی خدمت میں اپنا ایک مسئلہ پیش کرر ہی ہوں اور مجھے امید ہے کہ قارئین اس کا کوئی حل ضرور بتائیں گے۔ مسئلہ یہ ہے کہ کچھ عرصہ سے میرے مسوڑھوںمیں بہت سوجن ہے اور دانتوں سے خون بھی نکلتا ہے۔ حالانکہ میں اچھی سے اچھی ٹوتھ پیسٹ استعمال کر چکی ہوںلیکن کوئی افاقہ نہیں ہے ۔ قارئین کی خدمت میں گزارش ہے کہ کوئی آسان سا ٹوٹکہ بتائیں۔ (حمیرا ناز‘ پنڈی)
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 181
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں