Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

مجرب روحانی نسخے

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2009ء

نور باطن کیلئے اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَستَعِینُکَ بِکَ طَاعَتِکَ ہر نماز کے بعد دس بار پڑھے۔ انشاءاللہ نور باطن سے سینہ منور ہو جائے۔ ہرمقصد کے لئے اگر کوئی شخص اکتالیس روز تک یَا اَللّٰہُ یَارَحمٰنُ یَا رَحِیمُ یَا حَیُّ یَا قَیُّومُ گیارہ سو بار معہ درود شریف اول و آخر گیارہ گیارہ بار پڑھے تواس کی ہر حاجت پوری ہو گی۔ دودھ کی زیادتی کے لئے اگر کسی عورت کو دودھ کم آئے تو اس آیت کو تین مرتبہ پڑھ کر نمک پر دم کر کے عورت کو کسی غذا میں ملا کر کھلا دے ‘ بفضلہ تعالیٰ دودھ اس قدر ہو گا کہ چار لڑکے اگر پیا کریں تو کم نہ ہو۔ دعا یہ ہے‘ بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ۔ مَثَلُ الَّذِینَ یُنفِقُونَ اَموَالَہُم فِی سَبِیلِ اللّٰہِ کَمَثَلِ حَبَّةٍ اَنبَتَت سَبعَ سَنَابِلَ فِی کُلِّ سُنبُلَةٍ مِّائَةُ حَبَّةٍ ۔ وَاللّٰہُ یُضَا عِفُ لِمَن یَّشَائُ ۔ وَاللّٰہُ وَاسِع عَلِیم جانور کے پیٹ درد کیلئے اگر کسی پالتو جانور کے پیٹ میں درد ہو تو بغیر بسم اللہ سورة لہب سات بار پانی پر دم کر کے پلاوے انشاءاللہ آرام آ جائے گا۔ برائے مرگی اگر کوئی شخص مرگی سے بیہوش ہو جائے تو اس کے دائیں کان میں پوری اذان اور بائیں کان میں اقامت سات بار کہیں۔ انشاءاللہ اسے ہوش آ جائے گا۔ کامیابی کیلئے جب کسی کام یا کسی مقصد کے لئے اپنے گھر یا اپنے گاﺅں یا اپنے شہر کی گلی یا محلہ سے نکلے تو تین بار سورة اعلٰی پڑھے۔ اور جس جگہ جائے وہاں تین بار سورہ البلد پڑھ کر دم کرے۔ انشاءاللہ کامیاب واپس جائےگا۔ برائے درد دل اس آیت پاک کو مٹی کے نئے برتن میں زعفران و گلاب سے لکھ کر پلا دے انشاءاللہ صحت ہو جائے گی۔ آیت یہ ہے۔ وَنَزَعنَا مَا فِی صُدُورِہِم مِن غِلٍّ (سورہ اعراف آیت نمبر 43) (مزید ایسے بہترین روحانی نسخے حاصل کرنے کیلئے ”کالی دنیا کالا جادو وظائف اولیاءاور سائنسی تحقیقات“ کا مطالعہ کریں۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 157 reviews.