محترم حکیم صاحب ۔ السلام علیکم!
جب سے آپ سے بیعت ہوئی ہوں مجھ پر اللہ تعالیٰ کی خاص عنایت ہے۔ آپ کے فیض سے جو پایا ہے خود کو اس قابل نہیں سمجھتی مگر آپ کی دعاﺅں کے صدقے مجھ پر جورحمت ِ الٰہی کا نزول ہوا میرے لئے باعث برکت ہے۔ جب سے ماہنامہ عبقری نے روحانی محفل کا اہتمام شروع کیا ہے تب سے فیوض و برکات بہت بڑھ گئے ہیں اور عجیب فوائد ملنے لگے ہیں۔ دو تین دن پہلے رات سونے سے آنکھ کھلی تو آسمان سے دو سفید رنگ کے پرندے اترتے دیکھے یوں لگ رہا تھا جیسے وہ سیڑھیوںسے اتر رہے ہوں۔ کافی نیچے آکر وہ غائب ہو گئے۔ سوچنے کا موقع نہیں ملا پھر آنکھ لگ گئی اور پھر صبح کھلی ‘ تہجد کی نماز سے فارغ ہوئی تو اس واقعے کا خیال آ گیا کہ وہ کون تھے اور کہاں گئے سارا دن یہی سوچتی رہی۔ رات پچھلے پہر مجھ پر پانی کے قطرے گرتے ہیں اگر چہ روزانہ نہیں ہوتا ۔رات تہجد کے لئے اٹھی تو بھی یوں لگا جیسے قطرے گر رہے ہیں۔ میرے چہرے اور بازﺅں پر ہلکی سی نمی تھی۔ حکیم صاحب آپ کے فیض کی بدولت اور روحانی محفل کی برکت سے مجھے جو کچھ ملا اور مل رہا ہے اس پر بہت خوش ہوں میرا غصہ پہلے سے کم ہوا ہے۔ انشاءاللہ تعالیٰ آپ کی دعاﺅں سے اس بری عادت پر بھی قابو پا لوں گی۔ میں نے حضور انورصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا چار مرتبہ دیدار کیا ہے۔ میری شدید خواہش ہے اب دیدار نصیب ہو تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کالی کملی اوڑھے ہوئے ہوں۔ دعا کیجئے گا پوری ہو جائے۔ آمین۔ اللہ سے دعا ہے کہ آپ کے درجات میں مزید بلندیاں عطا فرمائے کامرانیاں ہمیشہ آپ کے قدم چومیں صحت و تندرستی کے ساتھ آپ کولمبی عمر عطا فرمائے اور رسالے کو بھی دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے اور اسے آپ کیلئے صدقہ جاریہ بنائے۔ آمین۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 154
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں