Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

سوسال پرانے حکیم نابینا کی چشم کشاء کرامات

ماہنامہ عبقری - جون 2020

حکیم عبدالوہاب انصاری عرف حکیم نابینا مشرقی یوپی کے ضلع غازی پور کے قصبہ یوسف پور میں 1868ء کو پیدا ہوئے آپ کا سلسلہ نسب صحابی رسولﷺ حضرت ابو ایوب انصاریؓ سے ملتا ہے۔ آپ کے والد حکیم عبدالرحمان انصاری بھی بہت مشہور اور صاحب کمال عالم تھے۔ حکیم نابینا بچپن میں چیچک نکل آنے کی وجہ سے بینائی سے محروم ہوگئے تھے۔ دس سال کی عمر میں قرآن شریف حفظ کیا ابتدائی تعلیم اپنے وطن میں حاصل کی۔ طب کی تعلیم حکیم عبدالمجید خان دہلویؒ سے 1901ء سے حاصل کی۔ آپ کچھ عرصہ سابق نظام حیدر آباد کے خصوص معالج بھی رہے۔ خواجہ حسن نظامی نے آپ کو لقمان الملک کا خطاب دیا۔ آپ 1941ء میں دہلی میں فوت ہوئے۔ وصیت کے مطابق آپ کو حضرت گنگوہیؒ کے مزار کے قریب دفن کیا گیا ۔ آپ نباضی میں بہت ماہر تھے نباضی کا یہ عالم تھا کہ اگر کسی مریض کو مہینوں پہلے دیکھا ہوتا نو نبض دیکھ کر پہچان لیتے تھے کہ فلاں صاحب ہیں۔ حکیم نابینا کے مطب میں ان کے سامنے دوائوں کا ایک بڑا صندوقچہ رکھا رہتا تھا جس میں بہت سے خانے تھے۔ بے تامل اس میں دوا نکال لیتے تھے۔ ان کا ہاتھ اسی دوا کے خانے پر پڑتا تھا جس کی ضرورت ہوتی۔ اسی طرح وہ خود ہی ٹیلیفون کے نمبر ڈائل کرلیتے تھے۔
حکیم صاحب ایک مرتبہ مہاراج ہرکش کے بچوں کی نبض دیکھنے ان کی کوٹھی پر تشریف لے گئے۔ حکیم صاحب نے بچوں، دائیوں اور بیگمات کی نبض دیکھیں لیکن کسی سے حال نہیں دریافت کیا بلکہ سب کی بیماری کی تفصیل خود ہی بیان کردی بعد میں مریضوں نے خود تصدیق کی۔ اس طرح ایک مرتبہ حیدر آباد میں رانی صاحبہ کی نبض دکھانے کے لیے حکیم صاحب کو بلایا گیا لیکن مہاراجہ نے رانی صاحبہ کی نبض دکھانے کی بجائے خود اپنی نبض دکھادی۔ حکیم صاحب نے نبض پر ہاتھ رکھا اور بتایا کہ یہ تو مہاراجہ کی نبض ہے۔ سب لوگ حکیم صاحب کی نباضی سے انگشت بدنداں رہ گئے۔ حکیم نابینا کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ کسی عورت کی نبض اپنے ہاتھ سے نہیں پکڑتے تھے بلکہ اس کی کلائی پر دھاگہ باندھ کر دوسرا سرا خود اپنے ہاتھ میں پکڑتے تھے اور اسی سے مرض کی تشخیص فرمالیا کرتے تھے۔ علامہ محمد اقبالؒ حکیم نابینا کی معالجانہ سوجھ بوجھ کے بہت معتقد تھے۔ ایک مرتبہ علامہ صاحب کو گردے میں پتھری ہوگئی دوستوں کے مشورے سے حکیم نابینا کا علاج شروع کیا۔ حکیم صاحب کے علاج کے بعد ایکسرے کرایا تو پتھری کا نام و نشان ستک نہیں تھا۔ اسی طرح ایک مرتبہ علامہ محمد اقبالؒؒ بہت بیمار ہوئے ڈاکٹر صاحبان اور اعزہ زندگی سے مایوس ہوگئے مگر علامہ محمد اقبالؒ نے اصرار کیا کے حکیم نابینا کو دکھائو چنانچہ حکیم صاحب سے علامہ محمد اقبالؒ کی بیماری کے بارے میں مشورہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ضعف اعضاء کی وجہ سے کمزوری و نقاہت کا غلبہ ہے انہوں نے اپنے صندوقچے سے روح الزہب نکلوا کر علامہ محمد اقبالؒ کو بھیجی
جس کے استعمال سے حضرت علامہ محمد اقبالؒ صحت مندہوگئے۔ چنانچہ حضرت علامہ محمد اقبالؒ نے اظہار تشکر کے طور پر حکیم صاحب کے پاس اشعار تحفہ میں بھیجے وہ یہ ہیں۔
دروحوں کا نشیمن یہ تن خاکی میرا
ایک میں ہے سوز مسی ایک میں ہے تاب و تب
ایک جو اللہ نے بخشی ہے مجھے صبح ازل
دوسری وہ آپ کی بھیجی ہوئی روح الزہب
حکیم نابینا امراء سے دوائوں کی قیمت دل کھول کر لیتے تھے اور غرباء کو دوائیں مفت دیتے تھے۔ مطب میں ہر وقت مریضوں کا ہجوم رہتا تھا مگر اس کے باوجود دین داری بہت غالب تھی۔ آپ نہایت عبادت گزار تھے اور ہر وقت آپ کی زبان پر ذکر اللہ جاری رہتا تھا۔ دین داری اور عبادت کا یہ عالم تھا کہ اکثر چلہ میں بیٹھ جاتے اور تین دن یا سات دن مطب سے کنارہ کش ہوکر اللہ کی عبادت میں مشغول ہو جاتے تھے۔ اللہ تعالیٰ حکیم نابینا کی مغفرت فرمائے اور ان کو جنت فردوس عطا کرے۔ آمین۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 124 reviews.