جن اوقات و حالات میں قبولیت دعا
جن اوقات و حالات میں قبولیت دعا کی زیادہ امید ہے وہ یہ ہیں:(1)شب قدر (ترمذی، حاکم عن عائشہؓ)۔(2)عرفہ کا دن(ترمذی، عن عمر و بن شعیبؓ)۔(3)رمضان المبارک کا مہینہ (بزار عن عبادۃ بن الصامتؓ)۔(4)شب جمعۃ المبارک (ترمذی، حاکم عن ابن عباسؓ)۔(5)جمعہ کا دن (ابو دائود، حاکم عن ابی ہریرہؓ)۔(6)آدھی رات (طبرانی) اور بعض روایات میں رات کا نصف آخر مذکور ہے (احمد ابویعلی)۔(7)سحر کا وقت(صحاح ستہ عن ابی ہریرہؓ)
(8)جمعہ کے دن خطبہ جمعہ کیلئے امام کے منبر پر بیٹھنے سے لیکر نماز ختم ہونے تک (مسلم، ابودائود عن ابی موسیٰؓ)
(9)اذان کے وقت (ابودائود، حاکم عن سہل بن سعدؓ)
(10)اذان اور اقامت کے درمیان کی دعا(ابودائود ، نسائی، ابن حیان عن انسؓ)
(11)مصیبت زدہ شخص کی حی علی الصلوٰۃ، حی علی الفلاح کے بعد کی دعا (حاکم عن ابی امامہؓ)
(12)میدان جہاد میں صف قتال باندھتے وقت (طبرانی، ابن حیان عن سہل بن سعدؓ)۔(13)جب کفارسےجنگ شروع ہو جائے (حصن حصین)۔(14)فرض نمازوں کے بعد (ترمذی، نسائی عن ابی امامہؓ)۔(15)حالت سجدہ میں (مسلم، ابودائود عن ابی ہریرہؓ)۔(16)تلاوت قرآن کے بعد (ترمذی، عن عمران بن حصینؓ)۔(17)زم زم پیتے وقت (حاکم عن ابن عباسؓ)۔(18)ختم قرآن کے بعد (طبرانی عن ابن عمرؓ)۔(19)میت کے پاس حاضر ہونے کے وقت (مسلم، سنن اربعہ عن ام سلمہؓ)۔(20)مرغ کی آواز کے وقت (بخاری، مسلم، ترمذی عن ابی ہریرہؓ)۔ (21)مسلمانوں کے اجتماع کے وقت (صحاح ستہ عن ام عطیہ الانصاریہؓ)۔(22)مجالس ذکر میں (بخاری، مسلم، ترمذی، نسائی ابی ہریرہؓ)۔(23)امام کے ولاالضالین کہنے کے وقت (آمین کہنا چاہیے جو خود دعا ہے)،(مسلم، ابودائود، نسائی، ابن ماجہ عن ابی ہریرہؓ)۔(24)میت کی آنکھ بند کرتے وقت (مسلم، ابو دائود، نسائی، ابن ماجہ عن ام سلمہؓ)۔(25)نماز کی اقامت کے وقت (طبرانی، ابن مردویہ عن سہلؓ)۔(26)بارش ہوتے وقت (طبرانی، ابن مردویہ عن سہلؓ)۔(27)کعبہ شریف پر نظر پڑتے وقت (ترمذی، طبرانی عن ابی ہریرہؓ)۔(28)افطار کے وقت (ترمذی، ابن حیان، بحولہ حصن حصین)
دعاقبول ہونے کے مقامات
جن مقامات پر دعا قبول ہونے کی امید کی جاتی ہے ان میں سے کچھ مندرجہ ذیل ہیں:
(1)طواف کرتے ہوئے۔(2)ملتزم پر چمٹ کر۔
(3)میزاب رحمت کے نیچے۔(4)کعبہ شریف کے اندر
(5)زم زم کے کنوئیں کے قریب۔(6)صفا پر
(7)مروہ پر۔ (8)مقام ابراہیم کے پیچھے
(9)عرفات میں۔ (10)مزدلفہ میں
(11)منیٰ میں۔(12)تینوں جمرات کے قریب
(13)روضہ اقدسﷺ کے سامنے
(14)دارارقم میں۔ (15)غارِ ثور میں
(16)غارِ حرا میں۔ (17)رکن یمانی کے پاس
(18)رکن یمانی اور حجر اسود کے درمیان۔(19)تمام متبرک مقامات پر۔ (20)میدان قتال میں
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں