Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آپ کے خواب اور روشن تعبیر

ماہنامہ عبقری - نومبر 2019ء

آپ کی دلی مراد جلد پوری ہوگی
میں نے دیکھا کہ میرے آبائو اجداد کا گائوں والا گھر ہے۔ ایک آدمی پیچھے والے دروازے سے ہمارے گھر میں آتا ہے، سیدھا میری امی کے کمرے میں جاتا ہے کمرے کے اندر کھڑا ہے اور دروازے کی طرف دیکھ رہا دونوں ہاتھ اوپر اٹھائے ہیں جیسے کہ ہتھیار ڈالتے وقت ہاتھ اٹھاتے ہیں۔ (ج، ٹوبہ ٹیک سنگھ)
تعبیر:آپ کا خوب ماشاء اللہ مبارک ہے اور اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کی دلی مراد جلد پوری ہونے والی ہے۔ آپ پنچ وقت نماز کی پابندی کرتے ہوئے ہر نماز کے بعد 100باریَاخَبِیْرُ یَا بَشِیْرُ‘‘ اوّل آخر درود شریف ایک ایک بار پڑھ کر اپنے مقصد کے حصول کے لیے دعا کرلیا کریں۔
نہر کے پانی میں موٹرسائیکل غائب ہوگئی
میں نے دیکھاکہ میں موٹر سائیکل پر جارہا ہوں سامنے ایک نہر آجاتی ہے میں موٹر سائیکل سمیت اس نہر میں گر جاتا ہوں۔ نہر کے پانی میں میری موٹر سائیکل غائب ہو جاتی ہے میں اسے تلاش کرنے لگتا ہوں اتنے میں چند آدمی وہاں آجاتے ہیں اور مجھے کہتے ہیں کہ ہم آپ کی مدد کرتے ہیں۔ میں دیکھتا ہوں کہ نہر کا پانی آہستہ آہستہ کم ہونے لگتا ہے اور بالکل ختم ہو جاتا ہے۔ میں سوچتا ہوں کہ کہ ان آدمیوں نے یہ پانی ختم کیا ہے یہ یہاں ملازم لگتے ہیں مجھے سامنے اپنی موٹر سائیکل نظر آجاتی ہے اس پر روٹی کا ڈبہ بھی ہوتا ہے میں اسے صاف کرنے لگتا ہوں جب نہر خالی ہوتی ہے تو وہاں اور بھی گھریلو سامان پڑا نظر آتا ہے۔(قاسم‘ راولپنڈی)
تعبیر:آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کے کاموں میں بندش کی وجہ سے جو رکاوٹیں آرہی ہیں انشاء اللہ جلد دور ہو جائیں گی اور سارے اہم کام آسانی سے انجام پاجائیں گے۔ آپ حَسْبُنَا اللہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ 450مرتبہ بعد نماز عشاء روزانہ چالیس دن تک پڑھ لیا کریں۔ واللہ اعلم۔
آپ پر جادو کروا دیا گیا ہے
خواب: میں ہمیشہ خواب میں دیکھتی ہوں کہ مجھے پیپر نہیں آتا اور ٹائم ختم ہورہا ہے کبھی میرا پین نہیں چلتا اور کبھی ٹیچر پیپر لے لیتا ہے اور میرا پیپر مکمل نہیں ہوا ہوتا اور کبھی میرے نمبر کم آتے ہیں اور کبھی کبھی میںخواب میں بہت ڈر جاتی ہوں جیسے میرا دم گھٹ رہا ہے اور مجھے سانس نہیں آرہا۔ میں جب بیدار ہوتی ہوں تو بہت دیر تک یہ کیفیت رہتی ہے جسم کپکپاتا ہے اور دل کی دھڑکن تیز ہوتی ہے۔ میں ہمیشہ اس گمان میں رہتی ہوں کہ کچھ گم ہوگیا ہے اور مجھے مل نہیں رہا۔ خواب میں بھی وہ چیزیں ڈھونڈ رہی ہوتی ہوں جو مجھے نہیں ملتی ہیں۔(نازیہ‘ کراچی)
تعبیر:آپ کے خوابوں کی تعبیر کا خلاصہ یہ ہے کہ آپ پر جادو کرایا گیا ہے جس کی وجہ سے آپ کے تمام اہم کاموں میں بندش لگی ہوئی ہے آپ حسب توفیق کچھ صدقہ دیں اور ’’سورئہ فلق اور سورئہ ناس‘‘ 313مرتبہ روزانہ 40دن تک مسلسل پڑھ لیں۔ ناغے کے دن بعد میں پورے کرسکتی ہیں۔
میں نے دیکھا کہ کوئی جگہ ہے جہاں شاید امتحان ہورہے ہیں۔ میں کلاس روم میں ہوں کہ میری چپل گم ہو جاتی ہے۔ میں پریشان ہوتی ہوں کہ اب میں کیا پہنوں گی۔پھر دیکھا کہ میری دادی کے پاس تین چاکلیٹس ہیں پھر میری آنکھ کھل جاتی ہیں۔ (ر۔ح ، حیدر آباد)
آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اندیشہ ہے کہ آپ کو کسی اہم کام میں کسی قریبی رشتے دار خاتون کے غلط مشورے پر عمل کرنے سے نقصان ہوگا تاہم آپ ہر نماز کے بعد یَاہَادِیُ اکیس مرتبہ پڑھ کر بہتری کی دعا کرلیا کریں۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 196 reviews.