میں نے دیکھا کہ میرے گھر کے برابر والے مکان کی اونچی دیوار میر گھر کے ایک کمرے کی چھت کے اوپر گرتی ہےجس کی وجہ سے اس کمرے کی چھت گرکر ملبے میں بدل جاتی ہے۔ میرے والد گھر فروخت کردینا چاہتے ہیں جبکہ کوئی بھی ٹوٹے ہوئے مکان کو لینے کے لیے تیار نہیں لیکن ایک امیر آدمی اس مکان کو اٹھ لاکھ روپے میں خریدنے کے لیے تیار ہوتا ہے اور بطور ایڈوانس دو ہزار روپے میرے والد کو دیتا ہے اس کے بعد آنکھ کھل گئی۔ بنت عمر،بنوں)
اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کے والدصاحب کو جلد ہی ایک سفر پیش آنے والا ہے جو کہ فائدہ مند اور بابرکت ثابت ہوگا۔ واللہ اعلم۔
یہ تین خواب ایک ہی رات میں وقفے وقفے سے آئے ہیں میں نے دیکھا کہ گرد آلود آندھی چل رہی ہے اور آندھی میں چھوٹے چھوٹے سانپ اُڑ رہے ہیں۔ میں اپنی چھوٹی بیٹی کو بتاتی ہوں کہ سانپ ہیں، کہیں سانپ اوپر نہ گرپڑیں تو وہ کہتی ہیں کہ دشمن خوار ہورہا ہے۔(ن‘ لاہور)
مشورہ:آپ کے دشمن اپنی چالوں میں خود پھنس کر پریشان ہورہے ہیں۔آپ ہر نماز کے بعد انیس باریاحفیظ اور ایک بار آیۃ الکرسی پڑھ کر اپنے گھر والوں کی حفاظت کی دعا کرلیا کریں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں