محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!الحمد للہ! اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ مجھے عبقری کی وجہ سے بہت فائدہ ہوا۔ اللہ تعالیٰ حکیم صاحب کو صحت و عافیت اور ایمان کی بلندیاں نصیب فرمائے اور آپ کے اس کام میں بے پناہ برکات عطا فرمائے اور ہمیں بھی اسے آگے پہنچانے کی توفیق عطافرمائے اورباعمل بنائے۔ اب میں بیان کرتی ہوں کہ میرا بیٹا جس کا نام ہاشم ہے پیدا ہوا تو اس کی کمر میںدانہ جو گیند کی طرح کا تھا اس کا آپریشن ہوا جس کی وجہ سے اس کے سر میں پانی بننا شروع ہوگیا اس وقت مجھے عبقری رسالہ ملا ‘میں نے ادارہ عبقری فون کیا انہوں نے مجھے چند ادویات بتائیں جو میں نے بذریعہ وی پی منگوالیں اس کے ساتھ اسسٹنٹ حکیم صاحب نے مجھے اذان اور افحسبتم والا عمل بتایا۔ عمل یہ تھا: سورۂ مومنون کی آخری چار آیات اور اذان سات سات مرتبہ پڑھ کر بچے کو دم کرنا ہے۔مجھے دوائی سے زیادہ عمل پر یقین ہے کہ اس سے میرا بیٹا ٹھیک ہوگیا اور سر کے آپریشن سے بچ گیا۔ مجھے اس عمل سے بہت فائدہ ہوا ۔ اس کے بعد میں نے اس عمل کی فوٹو کاپی کروا کر بہت لوگوں میں تقسیم کیں اور لوگوں نے مجھے اس کے بہت فوائد بتائے۔ میرا ایک مسئلہ یہ بھی تھا کہ میرے بیٹے کے پائوں ٹیڑھے ہیں بے جان ہیں اس کے لیے مجھے اسسٹنٹ صاحب ادویات بتائیں جو کہ معجون شفاء یابی اور جو ہرشفاء مدینہ ہیں۔ یہ دوائی دیتے ہوئے مجھے دو سال ہوگئے ہیں اس دوائی کے استعمال سے میرا بیٹا چلنا شروع ہوگیا ہے۔(ماریہ خورشید، پنڈ جھاٹلہ)
اب کافی بہتر ہے!محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے آپ کا سایہ ہمارے سروں پر قائم رہے۔ میرے نواسے کی پیٹھ پر گوشت لٹک رہا تھا ‘بائیس دن کی عمر میں اس کا آپریشن کروایا آپ نے اس کے لیے افحسبتم اور اذان والا عمل دیا جس سے وہ ٹھیک ہوگیا آپ کو دکھایا تو آپ نے میری بیٹی کو دو انمول خزانے والا عمل دیا یہ پڑھنا اور تقسیم بھی کرنا ہے اس سے اب کافی بہتر ہے۔ (حمیدہ اعوان، پنڈ جھاٹلہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں