Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

شوہرکے دل میں محبت!1000 کا تعویذ خریدا

ماہنامہ عبقری - نومبر 2019ء

چند دنوں کے بعد وہ تعویذ مجھ سے گم ہوگیا ‘ کتاب بھی واپس دیدی‘میں نے پھر اس سے بات کی تعویذ لکھو ادو تواس نے فوراً انکار کردیا کہ وہ عورت پیسے زیادہ مانگتی ہے ایک ہزار روپے میں لکھ کر نہیں دیتی ‘میں خاموش ہوگئی ۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ آپ کو آپ کے ادارے میں کام کرنے والے ہر شخص کو خوش رکھے (آمین) عبقری بہت اچھا رسالہ ہے اس میں بہت اچھے اور بہت کارآمد ٹوٹکے ہیں۔میں عبقری کا جتنا شکر کروں کم ہے عبقری میں جووظائف ہوتے ہیں ان کی تو مثال ہی نہیں ملتی عبقری کی کتاب ’’مجھے شفاء کیسے ملی‘‘ میں میاں بیوی کے بارے پیار و محبت کا جو تعویذ لکھا ہوا تھا اس کی تو میں جتنی تعریف کروں کم ہے۔اس تعویذ نے مجھے کیا فائدہ پہنچایا اورمیری زندگی کیسے کانٹوں سے نکل کر گل و گلزار ہوگئی اس سے پہلے میں ایک واقعہ بتانا چاہوں گی کہ لوگ چھوٹی چھوٹی باتوں سے کیسے لوگوں کو لوٹ لیتے ہیں‘ میں جھولیاں اٹھا اٹھا کر شیخ الوظائف کو دعائیں دیتی ہوں کہ انہوں نے بخل کو توڑا اور اپنے تمام راز لاکھوں قارئین تک پہنچائے جس کی وجہ سے بے شمار گھر اجڑتے اجڑتے بس گئے۔ مگر اب بھی معاشرے میں کچھ بخیل اور منافع بخش سوچ رکھنے والے لوگ ہیں جو کسی کی بھلائی کرنے کی بھی قیمت وصول کرتے ہیں۔
وہ عورت تعویذ لکھنے کا ایک ہزار لیتی ہے
ہوا کچھ یوں کہ کچھ سال پہلے جب میرے میاں پر کسی نے جادو کرادیا تھاجس کی وجہ چوبیس گھنٹے میرے گھر میں لڑائی جھگڑے ک فضا قائم رہتی۔روز روز کے جھگڑوں کے چرچے محلے دار رشتہ داروں میں ہونے لگے۔ ایک مرتبہ میری ایک انتہائی قریبی رشتہ دار میرے گھر آئی ۔ اس نے مجھ سے گھر کے حالات پوچھے تو میں نے کھل کر سب بتادیا کہ بغیر کسی وجہ کے ہم میاں بیوی آپس میں الجھتے رہتے ہیں‘ وہ باہر ٹھیک ہوتے ہیں جیسے گھر آتے ہیں کبھی میری طرف سے اور کبھی ان کی طرف ایسی بات ہوتی ہے کہ تین تین دن ہم ایک دوسرے کی طرف منہ بھی نہیں کرتے۔ اس نے کہا کہ میری ایک جاننے والی ہے وہ ایک تعویذ لکھ کر دیتی ہے لیکن 1000روپے لیتی ہے‘ میں انتہائی دکھی تھی‘ اس وقت میرے پاس ایک روپیہ بھی نہیں تھا‘میں نے اس سے کہا:اتنے پیسے تو میرے پاس نہیں ہیں‘ تم مجھے وہ تعویذ لےدو‘ میں تمہیںساتھ ساتھ دیتی رہوں گی۔اس نے اگلے ہی دن مجھے تعویذ لا دیا‘ چند دنوں میں تعویذ نے اپنا اثر دکھایا اور میرے گھر میں سکون ہونا شروع ہوگیا۔ اس دوران میں نے اس رشتہ دار کو ایک ہزار روپے لوٹا دیا۔
ارے وہ تعویذ تو شیخ الوظائف کی کتاب میں ہے
کچھ عرصہ بعد میں اسی کزن کے گھر گئی تو ایک کتاب ’’مجھے شفاء کیسے ملی؟‘‘ عبقری پبلی کیشنز کی مجھے نظر آئی‘ عبقری میں پہلے ہی پڑھتی تھی‘ میں نے اس رشتہ دار کی والدہ سے وہ کتاب ادھار لی کہ پڑھ کر واپس کردوں گی۔جب میں پڑھنے بیٹھی تو میری نظر اسی تعویذ پر پڑی جو میری رشتہ دار نے مجھے لکھ کر دیا ‘پھر مجھے اتنا افسوس ہوا کہ میںآپ کو بتا نہیں سکتی۔ اگلے ہی دن میں نے وہ کتاب واپس کردی۔ چند دنوں کے بعد وہ تعویذ مجھ سے گم ہوگیا ‘ کتاب بھی واپس دیدی‘میں نے پھر اس سے بات کی تعویذ لکھو ادو تواس نے فوراً انکار کردیا کہ وہ عورت پیسے زیادہ مانگتی ہے ایک ہزار روپے میں لکھ کر نہیں دیتی ‘میں خاموش ہوگئی ۔میں نے ’’مجھے شفاء کیسے ملی‘‘ کتاب دفتر ماہنامہ عبقری سے منگوا لی اور وہ تعویذ استعمال کررہی ہوں‘ واقعی لاجواب ہے۔میرے گھر میں اب سکون ہے۔ شوہر بھی گھر آتے ہیں تو موڈ خوشگوار ہوتا ہے۔ ویسی ہی محبت قائم ہوگئی ہے جیسی شادی کے پہلے دنوں میں ہم دونوں کے درمیان تھی۔ مگر مجھے دکھ اب بھی ہے کہ اگر وہ رشتہ دار مجھے اس کتاب کا بتا دیتی یا کتاب ہی لاکر دے دیتی کہ تعویذ لکھ لوتو اس کا مرنے تک اورمرنے کے بعد تک ثواب ملتا رہتا کہ کسی مسلمان کی مدد کی ہے۔ مگر اس نے ذرا سی لالچ میں اپنی نیکی اور اعتبار دونوں ختم کروا لیے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں بخیل بننے سے بچائیں اور شیخ الوظائف کی طرح بخل شکن بنائے۔ قارئین! میں نے تو ایک ہزار روپے میں تعویذ خریدا مگر میں یہ تعویذ آپ کیلئے خاص طور پر لکھ رہی ہوں‘ رسالہ سے دیکھ کر لکھ لیں اور گھر میں سکون پائیں۔(انیلہ، کھوئیاں)

 

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 188 reviews.