پھلبہری کا مرض ایسا عجیب مرض ہے کہ انسان کی خوبصورتی پر داغ سا محسوس ہوتا ہے۔ جسم میں سفید سفید داغ نہایت بدصورت محسوس ہوتے ہیں۔ مجھے اس کا نسخہ ایک دوست نے عطا کیا تھا۔ میں نے اس کوکئی دوستوں کو لکھ کر دیا ہے۔ انہوں نے استعمال کیا اور اللہ کے فضل سے وہ شفاءیاب بھی ہوئے یہاں صرف 2 واقعات لکھ رہا ہوں۔
1۔ میرے بھانجے کے دوست کو یہ مرض تھا۔ چہرے پر سفید داغ روز بروز بڑھتے ہی جاتے تھے۔ ایک دن مجھ سے ملا تو مجھے کہا اس کا کوئی علاج ہے؟ میں کافی رقم خرچ کر چکا ہوں۔ کئی ڈاکٹروں سے دوائی لی لیکن کوئی فرق نہیں ہوا۔ میں نے اس کو نسخہ لکھ کر دیا اور تاکید کی کہ ہر صورت میں مکمل 21دن اس کو استعمال کریں۔ اس نے اللہ کریم کا نام لے کر شروع کیا تو الحمد اللہ 21 دن میں وہ بالکل ٹھیک ہو گیا اس کے چہرے سے سفید داغ مکمل ختم ہو چکے تھے اور وہ مجھے دعائیں دیتا ہوا ملا اور بہت شکریہ ادا کیا۔
2۔ اس لڑکے نے اپنی ایک کزن کو جو کہ امریکہ سے آئی تھی اور برص جیسے مرض میں مبتلا تھی اور امریکہ میں بھی کافی علاج کروا چکی تھی لیکن شفاءنہیں ہو رہی تھی۔ اس نے بھی مکمل 21 دن علاج کیا تو الحمداللہ اللہ کریم نے اس کو بھی شفاءعطا کی۔
پھلبہری کی پہچان
یہ دو طرح کی ہوتی ہے ایک لاعلاج ہے اور دوسری قابل علاج ہے۔ دوائی استعمال کرنے سے پہلے معلوم کر لیں کہ آپ کو یا آپ کے عزیز کو جو پھلبہری ہے وہ قابل علاج ہے یا ناقابل علاج ہے۔ اس کا طریقہ انتہائی آسان ہے ایک سوئی لیکر اس کو اچھی طرح صاف کر لے اور سفید داغ کے اندر (Pincr) چبھوئے اگر تو خون نکلے تو یہ مرض قابل علاج ہے اور اگر خون نہ نکلے تو لاعلاج ہے۔ اگر قابل علاج ہے تو اللہ کریم کا نام لے کر حسب استطاعت صدقہ دیں اور علاج شروع کر دیں۔انشاءاللہ اللہ کریم شفاءعطا فرمائیں گا۔
نسخہ ہوالشافی
اجوائن دیسی ایک تولہ۔ مغز بادام شیریں 21 عدد ،گلو کا پانی 1 تولہ ، پانی آدھ پاﺅ، نمک حسب ضرورت
ترکیب
گلو ایک بیل دار بوٹی ہے جو کہ اکثر گھروں میں خوبصورتی کے لیے لگائی جاتی ہے۔ اس کے پتے چوڑے اور پان سے مشابہ ہوتے ہیں ۔گلو کی ٹہنیاں لے کر روزانہ ان کا تازہ پانی نکال لیں1 تولہ۔ باقی سب چیزوں کو کوٹ کر چھان لیں اور گلو کا پانی ڈال کر اچھی طرح رگڑیں۔ پھرپانی اور نمک ڈال کر صبح نہار منہ پی لیں۔ 21 دن مسلسل ،انشاءاللہ شفا ہوگی۔ (مگر علاج سے پہلے پہچان ضرور کر لیں)
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 018
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں