Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خواتین کی روزمرہ کی پریشانیاں اور ٹوٹکوں کی برسات

ماہنامہ عبقری - نومبر 2019ء

قالین کی صفائی کے لیے ایک سوتی کپڑے یا روئی کے پھائے کو تارپین کے روغن اور گرم پانی میں بھگو کر قالین صاف کیا جاسکتا ہے اس کے بعد برش پھیرنا چاہیے تاکہ روئی اور کپڑے کے ریشے اتر جائیں۔

سبزی کو اصلی رنگت کے ساتھ پکانا
سبزیوں کو پکاتے وقت ہمیشہ آنچ دھیمی رکھا کریں اور اگر آپ سبزیوں کو بالکل اصلی رنگ کے ساتھ پکانا چاہتی ہیں تو ہمیشہ ڈھکن کھول کر پکائیں کیونکہ ڈھکنا ڈھک کر سبزیاں پکانے سے سبزیاں نہ صرف پانی چھوڑ دیتی ہیں بلکہ ان کی اصلی رنگت بھی تبدیل ہو جاتی ہے۔
پینٹ کی خوشبو سے نجات
بعض لوگوں کو پینٹ کی خوشبو ناگوار گزرتی ہے اور گھر میں جب پینٹ ہوتا ہے تو وہ لوگ بہت پریشان ہوتے ہیں۔ اس کا حل یہ ہے کہ جس کمرے میں پینٹ ہورہا ہوں وہاں پر ایک پانی سے بھری ہوئی بالٹی یا ٹب رکھیں اور اس میں سبز چارہ کاٹ کر ڈال دیں پینٹ کی خوشبو کمرے میں نہیں پھیلے گی۔
سفید کپڑوں پر لگے دھبے اتارنا
اکثر کپڑے دھوتے ہوئے رنگین کپڑوں کا رنگ نکل کر سفید کپڑوں پر لگ جاتا ہے ایسے میں جہاں رنگ لگا ہواس حصے پر ٹوتھ پیسٹ لگا کر پانچ منٹ تک ملئے پھر کپڑے دھونے والے صابن سے دھو ڈالئے داغ فوراً نکل جائے گا۔
چائے کے داغ
اگر کسی کپڑے پر چائے کے داغ ہوں تو اس پر گلیسرین لگائیں پھر تھوڑی دیر بعد گرم پانی سے دھولیں اور اگر سفید سوتی دھاگے کے کپڑے پر ہوتو کپڑے پر کھولتا ہوا پانی ڈالیں داغ دور ہو جائے گا۔
صوفے کے نشانات مٹانا
اکثر گھروں میں سیٹنگ چینج کرنے کا رواج ہے جب سیٹنگ چینج کی جاتی ہے تو قالین پر صوفے کے نشان پڑ جاتے ہیں جو انتہائی بدنما دکھائی دیتے ہیں ان نشانوں کو ہٹانے کی فوری اور موثر ترکیب یہ ہے کہ ان نشانوں کے اوپر ایک ایک آئس کیوب رکھ دیں۔ آئس کیوب رکھنے سے یہ نشان غائب ہو جائیں گے اور قالین بالکل ایک سا دکھائی دے گا۔
قالین کی صفائی
قالین کی صفائی کے لیے ایک سوتی کپڑے یا روئی کے پھائے کو تارپین کے روغن اور گرم پانی میں بھگو کر قالین صاف کیا جاسکتا ہے اس کے بعد برش پھیرنا چاہیے تاکہ روئی اور کپڑے کے ریشے اتر جائیں۔
دہی کھٹا ہونے سے بچائیں
فریج میں رکھا ہوا دہی بھی ایک دو روز بعد کھٹا ہو جاتا ہے۔ اگر دہی کو زیادہ دن رکھنا ہوتو اس میں کچے ناریل کے دو تین ٹکڑے ڈال دیں اور دہی کو ہفتہ بھر استعمال کریں۔ کھٹا نہیں ہوگا اور نہ ذائقہ میں کوئی فرق آئے گا۔(عائشہ، کراچی)
بھنی ہوئی پیاز کا جلد چورا کرنا: پیاز سرخ کرکے پیپر پر نکال لیں۔ اب اس کو کسی تھال یا بڑی پلیٹ میں پھیلا کر ڈالیں اور فریزر میں رکھ دیں۔ تھوڑی دیر بعد نکالیں اور ہاتھ سے چورا کرلیں۔ اس طرح پیاز کا چورا جلد بھی ہو جاتا ہے اور بہت اچھا ہوتا ہے۔
ٹماٹر ہینڈ لوشن
پکے ہوئے ایک ٹماٹر کا رس ایک چائے کا چمچ گلیسرین اور ایک چائے کا چمچ لیموں کا رس لیں۔ ان تمام اجزاء کو اچھی طرح آپس میں بھینٹ کر بوتل میں رکھ لیں۔ دن میں دو بار ہاتھوں پر اس کا مساج کرکے دھوڈالیں۔ اس آمیزے کو دو یا تین دن کے اندر ہی استعمال کرلیں۔ یہ خشک اور کھردرے ہاتھوں کو ملائم بناتا ہے۔
سالن میں تیز مرچیں کم کرنا
سالن میں اگر مرچیں زیادہ ہو جائیں تو اس میں دو عدد لیموں کا رس ڈال دیں مرچیں کافی حد تک کم ہو جائیں گی۔
کھانسی سے نجات
اگر کسی کو کھانسی ہوتو رات کو سوتے وقت منقیٰ کے پانچ دانے لے کر ہر دانے میں ایک ایک کالی مرچ رکھ کر توے پر سینک کر کھانے سے کھانسی کو آرام آجاتا ہے (نوٹ) تین دن تک استعمال کریں اور اس کے کھانے کے بعد کچھ نہ کھائیں۔
کپڑوں کی بدبو دور کرنا
خوشبو دار ٹائلٹ سوپ کا ریپر صابن نکالنے کے بعد کپڑوں میں رکھ دیں۔ کپڑوں میں مخصوص قسم کی بو ختم ہو جائے گی اور کپڑے مہکنے لگیں گے۔
بال صحت مند بنائیں
تھوڑی سی پسی ہوئی مہندی میں ½چمچ کلونجی پیس کر مکس کرلیں۔ اس میں تھوڑا سا سرسوں کا تیل ملاکر پانی سے گھول لیں۔ اس آمیزے کو بالوں میں اچھی طرح لگا کر خشک کرلیں۔ پھر اچھی طرح دھولیں۔ اس سے بال گھنے اور صحت مند ہوں گے ۔ (صدف، لاہور)
فریز شدہ مٹر منٹوں میں گلائیں
فریز شدہ مٹر کافی دیر سے گلتے ہیں لیکن اگر پکاتے وقت مٹروں میں پودینے کے چند پتے شامل کردیئے جائیںتو مٹر منٹوں میں گل جائیں گے۔ (عائفہ، شیخوپورہ)
موٹاپا کم کریں
صبح سویرے ناشتہ سے پہلے اتنا پانی گرم کریں جتنا آپ پی سیکیں پھر اس میں لیموں کا رس ملالیں یہ عمل روزانہ کریں اس سے آپ کی چربی پگھلے گی اور آپ اسمارٹ اور خوبصورت نظر آئیں گے۔ (رابعہ نور، اسلام آباد)
بھنڈی کا ذائقہ بڑھائیں
بھنڈیا پکاتے وقت مصالحہ میں تھوڑی سی کلونجی اور ایک چائے کا چمچ سونف ملانے سے بھنڈیوں کی غذائیت اور ذائقہ بہترین ہو جاتا ہے۔ (مسز تصور، لاہور)
پسی لال مرچیںمحفوظ بنائیں
پسی ہوئی مرچیں اکثر ڈبے میں پڑی پڑی خراب ہو جاتی ہیں۔ اگر ان میں ہینگ کا ایک چھوٹا ساٹکڑا رکھ دیا جائے تو مرچیں مہینوں خراب نہیں ہوں گی اور نہ ذائقے میں کوئی فرق آئے گا۔ (مریم، کراچی)
چاول خراب پکیں تو
اکثر چاول پکاتے وقت وہ آپس میں جڑ جاتے ہیں اور صحیح نہیں پکتے اگر چاول ڈالنے کے دو تین منٹ بعد لیموں کے چند قطرے شامل کردیئے جائیں تو چاول کھڑے کھڑے اور نکھرے ہوئے بنیں گے۔
منہ کے چھالے:ہرادھنیا لے کر اس کا عرق نکال لیں۔ دن میں تین چار بار چھالوں پر لگائیں آرام آجائے گا۔ (کلثوم حنیف، کراچی)
پھولوں کی تازگی:پھولوں کو زیادہ دیر تک تازہ رکھنے کے لیے گل دستے میں صابن کے فالتو ٹکڑے رکھ دیں۔ تازگی زیادہ دیر تک برقرار رہے گی اور سوکھنے کے بعد بدنما بھی نہیں معلوم ہوں گے۔(آسیہ صدیقی، ملیر)
لہسن کا استعمال:چکن یا مٹن کو باربی کیو کرتے وقت لہسن کے چند جوئے کوئلوں پر ڈال دیں اس سے تکوں کا ذائقہ مزید اچھا ہو جاتا ہے۔ (روبینہ چوہدری، مریدکے)
اچھو کا حل: اکثر اوقات کھانے کے دوران اچھو لگ جاتا ہے اور بہت برا حال ہوتا ہے۔ ایسے میں اوپر دیکھنے کی بجائے اپنی ٹھوڑی کو گلے کے ساتھ نیچے کی طرف کرلیں تو فوراً افاقہ ہوجاتا ہے۔ (شبانہ، لاہور)
چینی کو چیونٹیوں سے بچائیں: چینی کے کنستر کے باہر میجک چاک سے لائنیں ڈال دیں اور کنستر کے اندر پندرہ اور بیس لونگ بکھیر دیں۔ چیونٹیاں چینی کے قریب نہیں آئیں گی۔ (فائزہ بتول، راولپنڈی)
ہری مرچوں کی تیزی کم کریں:ایک پیالی پانی میں دو چمچ شکر ڈال کر مرچوں کو ایک گھنٹے کے لیے بھگو دیں۔ مرچوں کی تیزی میں کمی کے ساتھ ذائقہ بھی اچھا ہو جائے گا۔ (سمرین شہزاد، کراچی)
چوہے بھگائیں: جہاں چوہوں کا آنا فجانا ہو وہاں پیپر منٹ باریک کرکے چھڑک دیں۔ چوہے بھاگ جائیں گے۔ (مسز ریحان، کراچی)
بلینڈر سے بو دور کرنا:بلینڈر سے لہسن اور پیاز کی بو ختم کرنے کے لیے پانی اور ایک کھانے چمچ سرکہ ڈال کر دو منٹ کے لئے بلینڈر چلائیں پھر پانی پھینک کر دھولیں۔ بو ختم ہو جائے گی۔ (نرگس سلطانہ، کراچی)

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 178 reviews.