محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! میں نے عبقری روحانی چلہ اور دعا (عبقری روحانی سالانہ اجتماع)میں گزشتہ سال شرکت کی‘ تین دن تسبیح خانہ میں رہا۔ اعمال کیے‘ دعائیں مانگیں‘ اسم اعظم کی دعاؤں میں رو رو کر اللہ کریم سے مانگا۔ اللہ نے مجھے اتنا نوازا کہ میں زندگی میں پہلی مرتبہ خط لکھنے پر مجبور ہوگیا۔ حضرت! میں پہلے بہت ہی غریب آدمی تھا‘ کوئی بندہ سو روپے ادھار دینے کیلئے آمادہ نہ تھا‘ میں مزدوری کرتا تھا اور جو مزدوری ملتی اس میں سے اڑھائی فیصد اسی دن اللہ تعالیٰ کی راہ میں دے دیتا‘ اس عمل کا پتہ بھی مجھے تسبیح خانہ سے دوران روحانی چلہ(عبقری روحانی سالانہ اجتماع) ہی لگا۔ جب سے اللہ کی راہ میں دینا شروع کیا ہے‘ اس دن سے اللہ تبارک و تعالیٰ نے بہت کچھ دیا ہے‘مجھے تو گمان بھی نہیں ہے۔ الحمدللہ! دیہاڑی دار مزدور تھا اب اپنی دکان کا مالک ہوں‘ اس سے میرا بہترین گزارا ہورہا ہے‘ اب شادی کرنی تھی‘ گھر نہیں تھا‘ روحانی چلہ اور دعا(عبقری روحانی سالانہ اجتماع) میں خوب اللہ سے مانگا‘ اس کی راہ میں اڑھائی فیصد دیا‘ چند مہینوں نے رب کریم نے گھر دے دیا‘ اتنا بڑا گھر کے میری سوچ نہیں تھی‘ یہ واقعی ہی مجھے ’’عبقری روحانی چلہ اور دعا‘‘(عبقری روحانی سالانہ اجتماع) کی دعا لگی ہے ورنہ اتنا بڑا گھر تو میرے گمان میں بھی نہ تھا۔ الحمدللہ! جب سے ہم عبقری روحانی چلہ (عبقری روحانی سالانہ اجتماع)میں شریک ہوئے ہیں‘ اس دن سے ماشاء اللہ جو وظائف آپ نے بتائے ہیں وہ سب ہم تمام گھر والے کرتے ہیں‘ اللہ تبارک و تعالیٰ نے اپنے غیب کے خزانہ سے ہماری مدد فرمائی‘ ہمیں اس بات پر سب سے زیادہ خوشی ہوتی ہے کہ اللہ پاک ہماری ہر اس کام میں مدد فرماتے ہیں جس کام میں ہمیں کامیابی کی امید نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے۔ روحانی سے واپسی پر ’’سترشفائیں‘‘ دوا لیکر آیا تھا‘ میں جب بھی کھاتا ہوں لگتاہے دوبارہ سے جوان ہوگیا ہوں۔ بہت ہی لاجواب چیز ہے۔ روحانی چلہ (عبقری روحانی سالانہ اجتماع)میں شرکت کی وجہ سے گناہوں سے چھٹکارا مل گیا ۔ اس دن سےتہجد بھی نصیب ہوتی ہے۔ (محمداشفاق‘ کوٹ ادو)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں