محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ پڑھتے ہوئے تین سال ہوگئے ہیں‘ آپ سے بہت روحانی فیض حاصل کیا۔ بہت سی گھریلو پریشانی حل ہوئی ہیں‘ کوئی ذرا سی بھی پریشانی آئے تو فوراًرسالہ میں چھپے چھوٹے چھوٹے وظائف اور ٹوٹکے ذہن میں آجاتے ہیں اور مسئلہ حل ہوجاتا ہے۔ ابھی چند دن پہلے ہی کی بات ہے کہ کچن میں کام کرتے ہوئے چھری سے انگلی پر کٹ لگ گیا‘ خون نکل رہا تھا اور کافی درد بھی تھا‘ میں نے نہانا بھی تھا‘ کپڑے بھی دھونے تھے‘ میں نے زخم پر گیارہ مرتبہ یَاحَفِیْظُ یَاسَلَامُ پڑھا‘ یقین جانیں زخم کا منہ دوبارہ بالکل نہ کھلا۔ میں نے سب کام کیے اور حتیٰ کہ زخم اسی طرح بند نہ کے ساتھ مکمل طور پر ٹھیک ہوگیا۔ (ف۔ل، کراچی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں