Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

سربراہ شعبہ دماغ و نفسیات کا آزمودہ وظیفہ

ماہنامہ عبقری - نومبر 2019ء

میں نے اس دن بیٹھے بیٹھے صرف تین مرتبہ پڑھا اس کے ساتھ دوسرا وظیفہ جو میں نے عبقری ہی میں پڑھا تھا سورۂ طلاق کی آیت نمبر دو اور تین بھی پڑھی۔مجھے ایک جگہ بہترین نوکری مل گئی۔ اب مجھے پارٹ ٹائم نوکری کی ضرورت تھی

فل ٹائم نوکری ملی‘ وظیفہ پڑھا تو پارٹ ٹائم بھی مل گئی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے صرف تین مرتبہ ’’افحسبتم اور اذان‘‘ کا عمل پڑھا‘ مجھے پہلے سے بہتر نوکری مل گئی۔ عبقری رسالہ سے تعلق زیادہ پرانا نہیں ہے‘ کچھ عرصہ ہی ہوا ہے اس رسالہ سے آشنائی ہوئی ہے‘ میں نے عبقری رسالہ پہلی مرتبہ اپنی ہمسائی کے گھر پڑھا تھا‘ پیشہ کے لحاظ سے میں ایک ڈاکٹر ہوں‘ میں اپنی سیلری سے مطمئن نہ تھی اور اسے بڑھانے کیلئے کافی کوشش کی مگر ہسپتال والے بڑھانے پر رضامند نہ تھے۔ عبقری رسالہ سے افحسبتم اور اذان والے عمل کا معلوم ہوا۔ میں نے اس دن بیٹھے بیٹھے صرف تین مرتبہ پڑھا اس کے ساتھ دوسرا وظیفہ جو میں نے عبقری ہی میں پڑھا تھا سورۂ طلاق کی آیت نمبر دو اور تین بھی پڑھی۔مجھے ایک جگہ بہترین نوکری مل گئی۔ اب مجھے پارٹ ٹائم نوکری کی ضرورت تھی‘ چند دن یہی درج بالا وظیفہ پڑھا ‘ الحمدللہ مجھے ایک اور چھوٹی سی نوکری مل گئی ہے جس سے اب میں بجٹ کے علاوہ بھی بہترین بچت کرسکتی ہوں۔
ان وظائف کی برکات ہیں کہ اب میں اپنی دوست ڈاکٹر کی گاڑی میں کالج جاتی ہوں اور ان کے پٹرول میں حصہ ڈالتی ہوں‘ اس سے ہم دونوں کی بچت ہوتی ہے۔
پنشن کے مسائل آزمودہ عمل سے حل
میری اسی دوست ڈاکٹر کی پنشن کے کام پھنسے ہوئے تھے‘ جب بھی ہم ان کی پنشن کاکام کرنے جاتے تھے میں سارے راستے افحسبتم اور اذان والا عمل پڑھتی تھی‘ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ان کو پنشن مل گئی جبکہ پنشن سرکاری دفتروں سے نکلوانا جان جوکھوں کا کام ہے خاص طورپر جس کے پاس کوئی سفارش اور رشوت نہ ہو۔ افحسبتم اور اذان کا عمل کاطریقہ یہ ہے: سورۂ مؤمنون کی آخری چار آیات اور اذان سات سات مرتبہ پڑھ کر اپنے دونوں کندھوں پر دم کرلیں‘ کسی دوسرے کیلئے بھی عمل کرسکتے ہیں‘ تصور میں کسی کو دم بھی کرسکتے ہیں۔ انتہائی تیربہدف عمل ہے۔ زندگی کے ہر شعبہ کے مسائل کیلئے پڑھ سکتے ہیں‘ خاص طور پر جادو جنات کے معاملے میں بہت سے لوگ اس عمل کی برکت سے شفاء پاچکے ہیں۔ جتنا زیادہ پڑھیں اتنا زیادہ فائدہ۔(ڈاکٹر سیدہ غزالہ موسیٰ‘ اسلام آباد)
حادثات اورنقصانات سے حفاظت کیلئے میرا آزمودہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرا یہ روزانہ کا معمول ہے کہ میں اپنے گھر‘ میکے اور سسرال کے تمام افراد کی اور ان کی تمام مادی چیزوں کی بھی نیت سے روزانہ 313 مرتبہ یَاحَفِیْظُ یَاسَلَامُ ضرور پڑھتی ہوں اور اللہ تعالیٰ کے کرم سے ہر طرح کے حادثات اور نقصانات سے حفاظت رہتی ہے اور اپنی آمدنی کا اڑھائی فیصد ضرور نکالتی ہوں جو پیسہ ہم اللہ کی راہ میں خرچ نہیں کرتے وہ نقصانات اور بیماریوں کی صورت میں نکلتا ہے اور ساتھ تکلیف اور ذہنی اذیت اور کوفت ہوتی ہے‘ اڑھائی فیصد نکالنا زندگی کا معمول بنالیں (نوٹ: یہ اڑھائی فیصد زکوٰۃ کے علاوہ ہے) اور 313 مرتبہ یَاحَفِیْظُ یَاسَلَامُکو بھی زندگی کا حصہ بنالیں‘ ہمیشہ ہی اللہ رب العزت کی امان میں رہیں گے‘ ان شاء اللہ میرا اپنا آزمودہ اور جس جس کو بتایا سب نے فائدہ پایا ہے۔ (خواتین ہر حالت میں یہ عمل کرسکتی ہیں)
مالی‘ جسمانی‘ روحانی لاعلاج مسائل کا حل
میرا ایک اور آزمودہ عمل قارئین کی خدمت میں: میرا روزانہ کا معمول ہے اور جس جس کو بھی بتایا اس نے فائدہ پایا ہے‘ گھر میں ایک جار (یا باکس‘ ڈبہ) رکھیں اور اس میں روزانہ صدقہ کی نیت سے کم از کم ایک نوٹ ضرور ڈالیں (وہ نوٹ حسب توفیق ہو‘ یعنی دس روپے‘ بیس روپے‘ پچاس روپے‘ سو روپے‘ پانچ سو یا ہزار) جتنی آپ کو آسانی اور سہولت ہو۔ جب جار بھر جائے تو کسی ضرورت مند کو دے دیں۔ کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو‘ روزگار کا‘ رشتوں کا‘ گھریلو جھگڑے‘ اولاد کی نافرمانی‘ رزق میں کمی‘ نظربد‘ جادو و جنات‘ حاسدین اور دشمنوں کے شر‘ لاعلاج بیماری‘ کوئی بھی مسئلہ ہو تو اس کی نیت سے بھی روزانہ ایک نوٹ ضرور ڈالیں‘ زیادہ مسائل ہوں تو ہر مسئلے کی نیت سے ایک ایک نوٹ ڈالیں‘ فوراً فائدہ ملنا شروع ہوجاتا ہے مگر مکمل حل تک جاری رکھیں اور ساری زندگی کا معمول بنالیں تو ہر مشکل و مصیبت آنے سے پہلے دور ہوگی۔ ان شاء اللہ۔ (اگر فائدہ کم مل رہا ہو تو نوٹ کی تعداد یا قیمت بڑھالیں)۔(پوشیدہ‘ لاہور)
یَاقَادِرُ یَانَافِعُ ہر پریشانی میں مؤثر اورکارآمد
محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! آج میں قارئین عبقری سے یاقادر یانافع کا روحانی فیض شیئر کرنا چاہتی ہوں۔ ایک مرتبہ یوں ہوا کہ میری امی نے کہیں جانا تھا تو انہوں نے مجھے بولا کہ میرے ساتھ چلنا ہے‘ میرا گھر تلہ گنگ میں ہی ہے مگر امی کے گھر سے ذرا فاصلے پر ہے‘ میں نے ان سے کہا کہ آپ ادھر سے آجائیں اور سٹاپ پر اتر جانا‘ جہاں سے پھر ہمیں دوسری گاڑی لینی تھی مگر امی نے نہیں سمجھا اور امی دوسرے سٹاپ پر اتر گئیں جو درمیان میں تھا۔ اب میں وہاں دوسرے سٹاپ پر انتظار کرتے کرتے حیران پریشان کافی وقت گزر گیا اب میں نے یَاقَادِرُ یَانَافِعُ پڑھنا شروع کردیا۔اب جہاں میری امی کھڑی تھیں وہاں وہ میرے لیےپریشان تھیں‘ میری امی کے پاس فون بھی نہیں تھا‘ گھر رابطہ کرنے پر گھر والوں نے بتایا کہ وہ تو کافی دیر ہوئی‘ نکل چکی ہیں‘ اب سب کو پریشانی لاحق ہوگئی۔
شوہر اتفاقاً مدد کو آگئے
اللہ کا کرنا ایسا ہوا کہ میرے شوہر صاحب پودوں کیلئے مٹی لینے (جو ان کی امی کے گھر لگے ہیں) نرسری پر جارہے تھے لیکن انہیں قدرتاً اس نرسری سے مٹی نہیں ملی تو وہ بولے کہ ایک آگے اور نرسری ہے اس سے لے آتا ہوں‘ رکشہ لے کر دوسری نرسری پر جارہے تھے کہ آگے امی جان کھڑی تھیں‘ انہوں نے پہچان لیا اور بولے کہ آپ یہاں کیوں کھڑی ہیں‘ پھر میرا بتایا کہ ہم دونوں نے جانا تھا۔ میرے میاں نے مجھے فون کیا اور میں نے بتایا کہ میں دوسرے سٹاپ پر پریشان کھڑی ہوئی تھی پھر میری امی کو رکشے پر بٹھا کر وہاں میرے پاس لے آئے اور حیران ہورہے تھے کہ ہم نے اس نرسری پر جانا ہی نہیں تھا لیکن مجھے اتفاقاً وہاں جانا پڑگیا۔ میں نے بتایا کہ میں یاقادر یانافع پڑھ رہی تھی سب نے کہا کہ یہ اسی کا کمال ہے۔ (شگفتہ جبیں‘ تلہ گنگ)

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 173 reviews.