دس روپے کے ہدیہ سے ملی!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ سے تعارف ایک چھوٹے سے کتابچہ کی وجہ سے ہوا‘ میں گزشتہ دس سال سے بیمار تھا‘ ہر ٹیسٹ کلیئر آتا‘ میری بیماری کسی ڈاکٹر‘ کسی حکیم کو سمجھ نہ آرہی تھی‘ ادویات کھا کھا کر اور ٹیسٹ کروا کروا کر تنگ آچکا تھا‘ ایک مرتبہ ہسپتال میں لیٹا آہیں بھر رہا تھا کہ ایک چھوٹا سا بچہ آیا اور مجھے ایک کتابچہ پکڑا گیا جس کا نام ’’آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا حل‘‘میں نے پکڑا اور پڑھنا شروع کردیا‘ اس میں موجود بتیس وظائف پڑھے‘ ان میں سے ایک وظیفہ مجھے ایسے لگا جیسے اللہ کریم نے مجھے لیے چھپوایا اور مجھ تک پہنچا دیا۔ میں نے وہ پڑھنا شروع کردیا۔ میں نے کثرت سے یاقہار پڑھنا شروع کردیا۔چند ہفتوں بعد ہی میری تمام ادویات چھوٹ گئیں‘ الحمدللہ آج میں صحت یاب ہوں۔مجھے اب سمجھ آیا میرا علاج ڈاکٹروں کے پاس کیوں نہیں تھا‘ کیونکہ مسئلہ روحانی تھا اور میں چکر ہسپتالوں کے لگا رہا تھا‘ ایک چھوٹے سے ہدیہ نے میری جان بچالی۔ شکریہ اور احسان جس نے یہ کتابچہ تقسیم کیا۔(فیصل‘ اوکاڑہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں