Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

کسی خبر کو آگے بڑھانے سے پہلے تحقیق کریں

ماہنامہ عبقری - نومبر 2019ء

حج‘ ولایت کا مختصر ترین راستہ
حج کے تمام ارکان سے فارغ ہوکر ہم لوگ خوشی اور اطمینان کے ماحول میں حرم شریف میں بیٹھے تھے ‘ حافظ عبدالوہاب صاحب مرحوم اس حقیر سے فرمانے لگے کہ آپ یہاں پر اپنے اثر ورسوخ کا ستعمال کرکے کسی طرح ایسا نظم کروا دیں کہ عورتوں اور مردوں کے طواف کرنے کا نظم الگ الگ ہوجائے ایک ساتھ بھیڑ میں دھینگا مشتی ہوتی ہے اس حقیر نے عرض کیا حج‘ ولایت کا مختصر ترین رستہ ہے اور کسی کو اپنا دوست اور ولی بنانے سے پہلے اس کو پرکھ کر دیکھا جاتا ہے بادشاہ کسی کو مالیات کا ناظم بنانے سے پہلے مال پر آزادی دے کر امانت کو پرکھ کر معتمد مال بناتا ہے شکاری کتے کو اس کے سامنے گوشت رکھ کر پرکھا جاتا ہے‘ یہاں پر اکثر لوگ مہینوں اپنی بیویوں سے بچھڑے ہوئے ہوتے ہیں اور عورتوں کا احرام یہ رکھا کہ وہ اپنا چہرہ کھول لیں‘ ساری دنیا کی ایک سے بڑھ کر ایک حسینائیں اور ان کا حسن و جمال گویا پھیلا دیا جاتا ہے ایسے میں اگر حاجی اپنے آپ کو ثابت قدم رکھ لے تو اس کو ولایت کے منصب سے نواز دیا جاتا ہے کسی اللہ والے کو طواف کرتے ہوئے ایک حاجی نے ذرا کرخت لہجے میں یہ کہا کہ بڑے میاں دیکھتے نہیں میری بیوی ساتھ میں ہے مرد ہوکر ملے چلے جارہے ہو۔
ساری دنیا کی حسینائیں یہاں جمع ہیں!
اس نے بڑی معصومیت سے جواب دیا میرے پیارے! کیا رب کائنات کے حسن و جمال کے اس مرکز میں بھی مجھے اتنا ہوش ہے کہ طواف کرنے والے مرد ہیں یا عورتیں؟ اس حقیر نےکہا ساری دنیا کی حسینائیں یہاں جمع ہیں اور اکثر مرد کب سے اپنی بیویوں سے الگ ہیں‘ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف اتنے پروپیگنڈہ کے دور میں آج تک کسی اخبار میں الحمدللہ جھوٹی خبر بھی نہ سنی‘ نہ پڑھی کہ حرمین میں کسی مرد یا عورت نے ایسا کوئی جرم کیا‘ عشاء کے بعد مجھے ایک عزیز حاجی کی خیرخبر لینے عزیزیہ جانا تھا‘ ٹیکسی سے ان کی بلڈنگ پر پہنچے تو لابی میں کچھ معمر حاجی آپس میں بڑے غم کے ساتھ ایک حادثہ کا تذکرہ کررہے تھے واقعہ ایک ماں بیٹی کا تھا‘ جو حرم سے ایک ٹیکسی میں سوار ہوئیں وہ اپنے ہوٹل پہنچیں تو ٹیکسی والے نے ماں کو اتارا اور بیٹی کو لے کر فرار ہوگیا اس حقیر کو لگا یہ بے تحقیق بات ہے‘ اس خیال سے بھی کہ اگر واقعہ سچا ہے تو کچھ مدد کرنا چاہیے‘ میں نے پوچھا یہ بات کہاں کی ہے؟ میرے ساتھ چلیں بے چاری ماں کی مدد کرتے ہیں۔ وہ ایک دوسرے کی طرف دیکھنے لگے۔ ایک صاحب بولے اوپر 601 نمبر کمرہ کے ایک حاجی صاحب نے بتایا تھا‘ ان کو لے کر یہ حقیر 601 روم پر پہنچا تو حاجی صاحب نے بتایا کہ 458 نمبر بلڈنگ میں ہمارے ایک جاننے والے بتارہے تھے‘ حاجی صاحب کی خوشامد کرکے ہم چار لوگ 458 نمبر بلڈنگ پہنچے ان سے بھی تحقیق کی کہ اس بہن کا پتہ بتادیں وہ بولے کہ 407 نمبر بلڈنگ میں ایک حاجی صاحب بتارہے تھے ان کی بھی بہت خوشامد کرکے 407 بلڈنگ کے کمرہ نمبر 326 میں پہنچے انہوں نے ایک اور بلڈنگ کے حاجی صاحب کا نام بتایا کہ وہ ذکر کررہے تھے ہم لوگ ان کے پاس پہنچے تو انہوں نے بتایا کہ میں کئی سال پرانی بات سنا رہا تھا کہ دہلی میں کوئی صاحب کہہ رہے تھے کہ وہاں پر ایسا ہوتا ہے اس لیے ہوشیار رہنا۔
نیکی برباد‘ گناہ لازم
کیسے پیارے اور رحمت بھرے دین کے ماننے والے ہم مسلمان جن کو ان کے نبی رحمت ﷺ نے خبردار کیا ہے’’ آدمی کے جھوٹ کیلئے یہی بات کافی ہے کہ جو سنے اسے نقل کردے‘‘ لاکھوں روپے خرچ کرکے‘ گھر بار چھوڑ کر صرف اپنے اللہ سے ولایت کا رشتہ جوڑنے اور اپنی زندگی بھر کی خطاؤں کی معافی کے لالچ میں جانے والے کچھ حاجی ایسی بے سند باتوں اور خبروں کو پھیلانے میں اپنا قیمتی وقت ضائع کرتے ہیں جس سے نیکی برباد‘ گناہ لازم کے علاوہ کچھ ملنے والا نہیں۔ اسلام کے اس اصول کو نظرانداز کرکے آدمی کے جھوٹا ہونے کیلئے یہی کافی ہے کہ جو سنے اسے نقل کردے۔ آج خود ہم اپنے ملک میں (باقی صفحہ نمبر41 پر )
(بقیہ:کسی خبر کو آگے بڑھانے سے پہلے تحقیق کریں )
نفرت، تعصب اور ظلم کا علاج کرنے کے بجائے ان بیماریوں کو پھیلانے والے بن جاتے ہیں۔ انسانیت دشمنوں کی ظالمانہ اور احمقانہ حرکتوں کی فلمیں اورویڈیوز بغیر تحقیق کے لاتعداد لوگوں تک پوسٹ کرتے ہیں ان میں اکثر نہ جانے کتنے پرانے ویڈیوز ہوتے ہیں اور کچھ ایک نشانہ کے تحت دہشت پھیلانے کیلئے فرضی بنائی گئی ویڈیوز ہوتی ہیں جو خود جھوٹی ہیں‘ اگر وہ حقیقت میں سچی بھی ہوں تو بھی ان کا پھیلانا اور شیئر کرنا آخری درجہ کی نادانی ہے‘ اس لیے بھی کہ وہ لوگ جن کی فطرت میں شر اور ظلم ہوتا ہے اگرچہ وہ تعداد میں کم ہوتے ہیں مگر ایک طرح کی حرکتوں سے جی بھر جانے کے بعد کسی نئے طریقہ ستم کو تلاش کرتے ہیں اور ایسا واقعہ اگر کسی جگہ ہوجاتا ہے تو اس کو اس کا سرا ہاتھ لگ جاتا ہے۔ بڑی تعداد میں ’’جے شری رام اور گائے ہماری ماتا ہے‘‘ کا نعرہ لگوانے کی ویڈیوز کی اشاعت کے بعد دیہاتوں میں شرابی اور جواری لڑکے اس کو جشن سمجھ کر مذاق مذاق میں یہ نعرے لگوانے لگے ہیں‘ دوسرے اس طرح کی ویڈیوز شیئر کرنے سے ملت میں خوف و ہراس مایوسی اور اس کے نتیجہ میں غصہ اور انفعال کا جذبہ پیدا ہوتا ہے جو کسی داعی قوم کے ہرگز شایان شان نہیں۔ کاش ہم کسی بھی خبر واقعہ اور حادثہ کو آگے پہنچانے سے پہلے اس سلسلہ میں دین رحمت کی رہنمائی کا خیال کرتے!!!

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 170 reviews.