محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ پچھلے چار سالوں سے میرے مطالعے میں ہے۔ آپ کا یہ منفرد جریدہ میرے لیے نئی زندگی، امنگ اور امید کا محور رہا ہے۔ عبقری رسالہ میں بغیر آپریشن ڈیلیوری کیلئے سورئہ الم نشرح کے ورد کے بارے میں پڑھا ‘میں نے حمل کے ساتویں ماہ کے آخر سے روزانہ ایک تسبیح باوضو اول وآخر سات مرتبہ درودشریف کے ساتھ سورۂ الم نشرح پڑھنا شروع کردی‘ آٹھویں ماہ میری طبیعت بہت خراب ہوگئی‘ کمزوری اتنی کہ آٹھویں ماہ میں خون کی بوتلیں لگوائی گئیں لیکن میں نے اس سورئہ کو پڑھنا نہ چھوڑا‘ الحمدللہ ! نویں مہینے نارمل ڈیلیوری کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے مجھے صحت مند بیٹے سے نوازا۔ ڈیلیوری کے بعد میری طبیعت بہت خراب ہوگئی تھی پھر میں نے ہمت کی اور اپنے لیے سورئہ فاتحہ شفاء کی نیت سے پڑھنا شروع کردی اللہ پاک نے مجھے سوا ماہ میں ہی تندرست کردیا۔ مجھے دیکھنے والے یقین ہی نہیں کرتے کہ یہ وہی ایک ماہ پہلے والی ہے۔ الحمدللہ! اعمال سے بننے‘ پلنے اوربچنے کا یقین مضبوط ہوا ہے۔(مسز خان، کینٹ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں