Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

چھوٹے سے وظیفہ نے فاقے ختم کردئیے

ماہنامہ عبقری - نومبر 2019ء

فاقےختم‘ دولت، عزت اور برکت کیسے ملی؟
اس سلسلے میں قارئین کی آزمودہ تحریریں ’’ ان کی مشکلات‘ فاقے‘ بے روزگاری‘ بیماری کیسے ختم ہوئی؟ کیسے ایک فاقوں میںمبتلا‘ دولت مند ہوا‘‘ شائع کی جائیں گی۔ آپ بھی اپنا یا اپنے کسی عزیز کا آنکھوں دیکھا واقعہ یا سنا ہوا ضرور لکھیں۔ لاکھوں کا بھلا اورآپ کا صدقہ جاریہ

عبقری! زندگی میں مثبت تبدیلی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!مجھے عبقری پڑھتے ہوئے چھ سے سات ماہ ہوگئے‘ عبقری پڑھنے سے میری زندگی میں بہت سی مثبت تبدیلیاں آئی ہیں۔ نمازوں میں بے قاعدگی تھی وہ اب باقاعدہ اہتمام سے پڑھنے لگی ہوں۔ اس کے علاوہ ذکر اذکار اور سورئہ واقعہ‘ سورئہ مزمل ‘سورئہ یٰسین شریف ہر روز پڑھتی ہوں ‘وظائف بھی جہاں تک اللہ پاک توفیق دیتے ہیں کرتی ہوں صدقہ و خیرات بھی کرتی ہوں۔ میں خود کو غائبانہ طور پر آپ کا مرید تصور کرتی ہوں اور آپ کے لیے بہت عقیدت محسوس کرتی ہوں درس کا اقتباس جو رسالے میں چھپتا ہے اس کا ایک ایک لفظ دل پر اثر کرتا ہے۔ اب آتی ہوں میں اپنی زندگی کی طرف حکیم صاحب بچپن میں والدہ کا انتقال ہوگیا تھا چھوٹے بہن بھائی تھے اسی طرح وقت گزرتا گیا اور میں نے بی اے کرلیا پھر شادی ہوگئی زندگی میں کچھ گناہ بھی سرزد ہوگئے جن کے لیے اللہ کے حضور سچے دل سے معافی کی طلبگار ہوں۔
شادی کے بعد مسائل شروع
شادی کے بعد زندگی میں بہت طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا گھر والوں کی طرف سے شوہر کی طرف سے بھی، معاشی مسائل کا شکار بھی ہوگئے شادی کے ایک سال بعد اللہ نے اپنی رحمت یعنی بیٹی سے نوازا اور ساتھ ہی میں نے بڑی مشکل سے ایم اے کرلیا۔ دو سال بعد اللہ نے بیٹا بھی دیا مگر زندگی کے مسائل برقرار رہے جن سے تنگ آکر میں نے پرائیویٹ سکول میں ٹیچنگ شروع کردی جن سے میں اپنا اور اپنے بچوں کاخرچہ کرنے لگی۔ جوائنٹ فیملی تھی تو میں اپنی تنخواہ سے اپنے بچوں کا خرچہ ہی پورا کرتی تھی۔ دو تین سال نوکری کی ساتھ شوہر بھی کماتے تھے مگر وہ ماں باپ کو دیتے اور باقی اپنے پاس رکھ لیتے کبھی کبھار مجھے بھی کچھ دے دیتے اس طرح وقت گزرتا گیا ۔
عبقری پڑھ کر اللہ کی ذات پر یقین بڑھا
اللہ تعالیٰ نے ایک بار پھر کرم کیا اور میں ایک اور بیٹے کی ماں بن گئی۔ اس وقت میں نے سکول سے چھٹی لے لی مگر بعد میں سکول والوں نے مجھے رکھنے سے انکار کردیا۔ اس کے بعد کافی جگہوں پر کوشش کی مگر میری مرضی کی نوکری نہ ملی میں بہت پریشان ہوئی کہ پہلے تو ایسا کبھی نہیں ہوا ان حالات میںماہنامہ عبقری ملا‘ یقین جانیے ! عبقری پڑھنے سے اللہ کی ذات پر یقین میں اضافہ ہوا عبقری سے پڑھ کر میں نے اذکار اور وظائف کا معمول بنایا۔عبقری رسالہ میں ایک وظیفہ آیا تھا کہ چاشت کی نماز پڑھ کر تین بار سورئہ یٰسین پڑھیں اور اپنے مقصد کے لیے دعا مانگیں‘ میں نے یہ وظیفہ شروع کردیا مجھے ایک ملٹی نیشنل کمپنی میں نوکری ملی گئی۔گھر کے حالات بہتر ہونا شروع ہوگئے اور الحمدللہ بہت اچھی سیلری اور باعزت روزگار ملا ہے۔ایک چھوٹے سے وظیفہ نے ہمارے فاقے ختم کردئیے۔ اکثر سوچتی ہوں کہ اگر عبقری نہ ملتا تو نجانے ہمارا کیا بنتا؟ عبقری جب سے ملا ہے میں نے اس کو ہر ممکن طریقے سے آگے پھیلانے کی کوشش کی ہے۔اللہ پاک آپ کو اور آپ کی نسلوں کو سلامتی، خیر اور بھلائی عطا فرمائے اور عبقری پڑھنے والوں اور تمام امت مسلمہ کو بھی خیر، بھلائی اور عافیت عطا فرمائے (آمین)۔ (ط۔ ن، شیخوپورہ)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 166 reviews.