محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کی محنت کوشش اور جستجو کو قبول فرمائے اور جو آپ نے مخلوق خدا کی خدمت میں دان رات ایک کیا ہوا ہے اس کے بدلے میں اللہ تعالیٰ آپ کو دنیا آخرت میں کامیابی عطا کرے (آمین)۔ میری عمر 26سال ہے جب سے بالغ ہوا ہوں مجھے جریان کی بیماری ہے بہت سے ڈاکٹروں حکیموں سے علاج کرایا لیکن افاقہ نہ ہوا ایک دفعہ ماہنامہ عبقری میں مضمون پڑھا جس میں جریان کا تعلق نظربد سے لکھا ہوا تھا تو پھر میں نے اپنی نظر کی حفاظت کرنا شروع کی تو اللہ کے فضل سے 80فیصد بیماری پر کنٹرول ہوگیا ہے۔میں اپنا یہ آزمودہ تجربہ قارئین عبقری کی نذر کرتا ہوں کہ ایک چھوٹےسے روحانی ٹوٹکے نے مجھے روگوں بھری زندگی سے نجات دلا دی۔ میرے اس ٹوٹکہ کو عبقری ٹوٹکہ سیکشن میں ضرور جگہ دیجئے گا۔ (حافظ محمد علی، لیہ)
عبقری ٹوٹکہ سیکشن:قارئین! بعض اوقات لاعلاج بیماریوں میں جہاں بڑی بڑی ادویات اور مہنگے علاج ناکام ہوجاتے ہیں وہاں چھوٹے چھوٹے ٹوٹکے کارگر ثابت ہوتے ہیں جنہیں بظاہر کوئی اہمیت نہیں دی جاتی تو قارئین آپ مستقل بڑے بوڑھوں کے وہ ٹوٹکے سنے یا آزمائے ہوئے ضرور لکھیں‘ عبقری نے ایک ٹوٹکہ سیکشن قائم کیا ہے تاکہ مخلوق کی خدمت ہو اور انسانیت کو نفع پہنچے ۔نوٹ: ایسے ٹوٹکے بھیجیں جن میں ادویات کا استعمال نہ ہو اور کہیں ایسا نہ ہو کہ ٹوٹکوں والی کتاب اٹھا کر سارے ٹوٹکے لکھ کر بھیجیں ایسا ہرگز نہ کریں۔ صرف آزمودہ اور سینے کے راز ٹوٹکے ہی بھیجیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں