گائوں سے ڈھیر ساری مونگی پھلی آئی ہے مجھے سمجھ نہیں آرہی اس کا کیا کیا جائے؟ (شکیلہ، ملتان)
مشورہ: مونگ پھلی غریبوں کے لیے بادام کی طرح مفید ہوتی ہے۔ آپ پڑھ کر حیران ہوں گی کہ آدھ پائو مونگ پھلی کھانے سے ایک روٹی کے برابر غذائیت حاصل ہوتی ہے جن لوگوں کا مزاج گرم ہو انہیں اسے کھانے میں احتیاط کرنی چاہیے کیونکہ اسے زیادہ کھانے سے جسم میں گرمی کا احساس ہوتا ہے بعض دفعہ پیشاب میں جلن بھی ہو جاتی ہے۔ جن کا معدہ کمزور ہو، وہ بھی اسے زیادہ نہیں کھا سکتے۔ جو لوگ چلتے پھرتے ہوں، ان کے لیے مونگ پھلی بہت مفید ہے۔ یہ قبض کشا ہوتی ہے۔ جوڑوں کے درد اور اعصاب درد میں مونگ پھلی کے تیل کی مالش کرنے سے سکون ملتا ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں