پودینہ (Peppermint)
معدے کو قوت دیتا ہے۔ نظام ہضم کیلئے موثر ہے۔ تبخیر معدہ کی شکایت میں برگ پودینہ 5گرام،ایک کپ پانی میں جوش دیکر اور حسب ضرورت نمک ڈال کر کھانا کھانے کے بعد پئیں۔ قے اور متلی کی صورت میں برگ پودینہ کی چٹنی کا استعمال مفید ہے۔ اس کے علاوہ ہیضہ، ہائی بلڈ پریشر اور الرجی میں بھی فائدہ مند ہے۔
گھیگوار (Aloevera)
یہ خاص کرکاسمیٹک (Cosmatic)اور جلدی امراض میں استعمال کیا جاتا ہے۔ جدید تحقیقات کے مطابق اس میں انٹی بیکٹیریل اور دافع سوزش جیسی خصوصیات موجود ہیں۔ پھوڑا پھنسی کیلئے گھیگوار کا پتا ایک طرف سے چھیل کر پھوڑے پر باندھنے سے تین دن کے اندر پھوڑے سے گندا مواد باہر نکل آتا ہے۔ اس کے علاوہ زخموں میں اس کا پتا ہلدی کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ معدے کی تیزابیت دور کرنے کیلئے 25گرام گھیگوار کا گودا صبح وشام استعمال کریں۔
ادرک (Ginger)
یہ بھوک لگاتی ہے اور غذا کو ہضم کرنے میں مدددیتی ہے۔ قے اور متلی کی شکایات میں ادرک کا سفوف 500 ملی گرام استعمال کریں۔ اس کے علاوہ تین گرام ادرک ایک کپ پانی میں جوش دیکر پینے سے سینے کی جلن دور ہوتی ہے۔ یہ معدہ کے السر میں انتہائی مفید ہے اور کولیسٹرول (Cholestrol) کو کم کرتی ہے۔ حاملہ عورت کیلئے قے اور متلی میں بھی انتہائی مفید ہے۔
لہسن (Garlic)
بلند فشار خون (ہائی بلڈ پریشر) دانت اور پیٹ کے درد، زہریلے کیڑے کے کاٹنے کی صورت میں مفید ہے۔ بلند فشار خون میں لہسن 5گرام (جوئے) چھلکا اتار کر کھانے کے بعد صبح وشام پانی کے ساتھ نگل لیں۔
ہلدی (Turmeric)
اس پودے کی جڑ دافع سوزش (Anti Infalmmatory) خصوصیات کی حامل ہے۔ موچ آنے یا جسم کے کسی حصے پر چوٹ آنے کی صورت میں ہلدی کا سفوف 12گرام اور تلوں کا تیل نیم گرم 25ملی لیٹر دونوں کو باہم ملائیں اور متاثرہ جگہ پر لگا کر پٹی باندھ دیں۔ اندرونی چوٹ کی صورت میں آدھ چمچ ہلدی کا پاﺅڈر ایک گلاس دودھ کے ساتھ صبح وشام استعمال کریں۔ اس کے علاوہ ہلدی کا استعمال آشوب چشم، جلدی امراض اور جوڑوں کے درد میں مفید ہے۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 015
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں