ایک دفعہ ایک بزرگ آدمی کی آنکھوں کا آپریشن ہوا۔ ڈاکٹر نے احتیاط اور پرہیز بتائے اور ساتھ میں یہ بھی کہ اگلے معائنہ تک نماز میں جھکنے سے پرہیز کریں یا پھر اشارے سے نماز پڑھ لیں۔ گھر آجانے کے بعد اس بزرگ نے کھانا پینا کم کردیا اسکے گھر والوں کو پریشانی ہونے لگی انہوں نے دوبارہ ڈاکٹر سے رجوع کیا تو اس نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ روٹی یا کھانا چباتے وقت آنکھوں میں درد ہوتا ہو اس لیے اس نے نرم چیزیں کھلانا کو کہا۔ ایک دو دن تک گھر والوں نے دیکھا مگر بزرگ نے کھانے میں کوئی تبدیلی نہ کی کچھ دنوں بعد انہوں نے بزرگ سے پوچھ لیا کہ آپ کھانا کیوں نہیں کھا رہے ڈاکٹر نے تو سجدہ کرنے سے منع کیا تھا نہ کہ کھانا کھانے سے تو بزرگ نے جواب دیا کہ ’’جس کو سجدہ نہیں کرسکتا اس کا رزق کھاتے ہوئے مجھے شرم آتی ہے‘‘۔(ج، )
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں