محترم حکیم صاحب السلام علیکم!اس نسخہ کے استعمال سے گردہ کی تکلیف بھی رفع ہوجاتی ہے اور پتھری بھی ریت بن کر نکل جاتی ہے‘ پتھری چاہے جیسی بھی ہو۔
ھوالشافی: سنگ دانہ مرغ25 گرام‘ خوردنی نمک 50 گرام۔ دونوں اشیاء کو پیس کر رکھ لیں اور فل سائز کے کیپسول بھر لیں۔ ایک کیپسول صبح، ایک دوپہر اور ایک شام کو مکئی کے بال کے پانی سے کھانا ہے۔مکئی کے بالوں کا پانی بنانے کا طریقہ: 10 عدد مکئی کی چھلی (بھٹے) کے بال لیں اور ان کو دو کلو پانی میں ڈال کر ابالیں جب پانی ایک کلو رہ جائے تو اس پانی کو چھان کر بوتل میں بھرلیں۔ آدھا کپ پانی اور ایک کیپسول لینا ۔یہ پانی تین دن میں صبح ‘ دوپہر‘ شام پینا ہے اور تین دن میں ختم کرنا ہے‘ کیپسول بھی صرف تین کھانے ہیں۔اسی طرح ایک ہفتہ کے بعد پھر تین کیپسول اور ایک بوتل پانی استعمال کرنی ہے۔چار ہفتہ تک استعمال کرنا ہے۔ 12 کیپسول اور چار بوتل پانی کی پینی ہے۔ اگر ہائی بلڈپریشر کا مریض ہو تو اس کو صرف سنگ دانہ مرغ اکیلا دینا ہے اس میں نمک استعمال نہیں کرنا۔
ہرحاجت اورجادو کے توڑ کیلئے
سات مرتبہ درود شریف‘ ایک مرتبہ سورۂ یونس کی آیت 81،82‘ سات مرتبہ آیۃ الکرسی‘ سات مرتبہ سورۂ طارق‘ سات مرتبہ سورۂ اخلاص‘ سات مرتبہ سورۂ فلق‘ سات مرتبہ سورۂ ناس‘ ایک مرتبہ سورۂ بقرہ مکمل اور آخر میں سات مرتبہ درودشریف۔ طریقہ عمل: یہ عمل سات جمعۃ المبارک تک کرنا ہے۔ عصر سے مغرب تک ایک ہی جگہ بیٹھ کر پڑھنا ہے جب پڑھائی مکمل ہوجائے تو اس جگہ کی صفائی کریں جو مٹی آئے اسے دور پانی میں بہادیں۔ یہ عمل ہر حاجت کیلئے ہے اور خاص کرجادو کے اثرات بھی ختم ہوجاتے ہیں۔ (بحوالہ عبقری جلد 9)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں