Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

امریکہ سے لاعلاج ہوکر لوٹا کینسر کا مریض !چند د ن میں صحت یاب

ماہنامہ عبقری - نومبر 2019ء

میری اہلیہ کی ایک سہیلی نے بتایا اس کے والد فوت ہوگئے تھے اور کینسر میں مبتلا تھے اور اس کو 1995 میں تمام ڈاکٹروں نے لاعلاج کردیا تھا اور جب بندہ خدا کا وظیفہ اس کو دیا تو تیسرے دن جب اس کا ٹیسٹ کلیئر آیا یہ واقعہ اخباروں میں بھی آیا تھا۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ہم عبقری رسالہ کافی عرصہ سے پڑھ رہے ہیں‘ بہت ہی لاجواب رسالہ ہے۔میں محکمہ ریلوے سے بطور سپرنٹنڈنٹ ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان ہیومن رائٹس کمیشن کے ایک ادنی سے کارکن کی حیثیت سے کام کررہا ہوں میرے کچھ طبی تجربات اور آزمودہ وظائف ہے جو میں آپ کی نظر کرنا چاہتا ہوں :۔
رزق میں برکات یوں نازل ہوتی ہیں
(۱)یَا اَللہُ یَارَحْمٰنُ یَارَحِیْمُ ہر وقت کھلا پڑھنے سے رزق میں برکات نازل ہوتی ہیں۔میرا آزمودہ ہے۔
ہزار وں مشکلات کیلئے صرف ایک وظیفہ
(۲) یَارَبِّ مُوسٰی یَارَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھنے سے میری ہزاروں مشکلیں آسان ہورہی ہیں۔
شوگر کبھی نہ ہوگی! میرا آزمودہ‘ آپ بھی آزمائیے
(۳)روزانہ کم از کم تین کلو میٹر پیدل چلنے سے مجھے 65 سال کی عمر کے باوجود شوگر سے خداوند عالم نے بچا رکھا ہے۔
دن بھر کے کام بہترین ہوں گے‘ پریشانی نہ ہوگی
(۴)صبح کی نماز میں سنتوں اور فرض کے درمیان 41دفعہ یَاعَزِیْزُ اور سورئہ یٰسین کی تلاوت سے دن بھر کے کاموں کا اللہ کریم ذمہ اٹھا لیتا ہے اور جو کام فائدہ میں نہیں ہوتا وہ نہیں ہوتا۔
جوڑوں کا درد کبھی نہ ہوگا
(۵) پارہ پندرہ سورئہ بنی اسرائیل کی آیت نمبر۱۰۵ ہر نماز کے بعد خصوصاً فجر ، عصر اور عشاء کے بعد اوّل آخر تین مرتبہ درود ابراہیمی پڑھ کر ہاتھوں پر دم کرکے جسم کے جوڑوں پر پھیر لیں جوڑوں کا درد کبھی نہیں ہوگا۔
لاعلاج مریض! ایک بوتل پانی سے صحت پالیں
ایک سچاد واقعہ جو کہ غالباً 1994ء میں میں نے دیکھا لکھ رہا ہوں ہمارے محکمہ ریلوے کے سمہ سٹہ ا سٹیشن میں غالب حسین سمہ سٹہ پر ہوتے تھے جو کہ کینسر کا دم کرتے تھے اور ملک و بیرون ملک سے مریض آکر شفایاب ہوتے تھے۔ پی ٹی وی کے آفیسر کو کینسر ہوگیا امریکہ سے لاعلاج کرکے بھیجا اور وہ ان کے پاس آیا تو شفایاب ہوگیا اور پھر امریکہ سے ایک ٹیم پہلے لاہور اور پھر ملتان آئی کہ وہ ایک بوتل سے پانی دم کرکے امریکہ لے گئے وہ تحقیق کرنا چاہتے تھے اس میں کیا شامل کیا جاتا ہے۔
صرف تین دن میں لاعلاج کینسر ختم!آزمودہ عمل
میری اہلیہ کی ایک سہیلی نے بتایا اس کے والد فوت ہوگئے تھے اور کینسر میں مبتلا تھے اور اس کو 1995 میں تمام ڈاکٹروں نے لاعلاج کردیا تھا اور جب بندہ خدا کا وظیفہ اس کو دیا تو تیسرے دن جب اس کا ٹیسٹ کلیئر آیا یہ واقعہ اخباروں میں بھی آیا تھا۔
وظیفہ یہ ہے کہ مریض کے پاس ایک آدمی یا کئی آدمی مل کر پانی کا برتن جگ یا چھوٹی بالٹی بھر کر رکھ لیں اور ایک آدمی مریض کے سر پر ہاتھ رکھ کر اوّل و آخر گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی پڑھ کریَااَللہُ یَاسَلَامُ کا سب ورد کریں اور جب سر پر ہاتھ رکھنے والا آدمی تھک جائے تو دوسرا آدمی ہاتھ رکھ دے اس طرح ایک ہی نشست میں اگر عصر سے مغرب یا مغرب سے عشاء یا عشاء کے بعد یہ وظیفہ سوا لاکھ مرتبہ یعنی 1,25000 مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کریں اور مریض پر سب لوگ پھونکیں ماریں اور وہی پانی مریض کو پلائیں تو ان شاء اللہ العزیز تیسرے دن اس کا ٹیسٹ کرانے پر نتیجہ صفر یعنی کینسر ختم ہوگا ان شاء اللہ۔ یقین اور محبت و محنت لازمی شرط ہے۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 140 reviews.