میری منگنی اتنی دھوم دھام کے ساتھ ہوئی کہ کسی کی شادی بھی نہ ہوگی ‘کم از کم اپنے خاندان اور دوستوں میں تو منگنی پر اس قدر اخراجات نہیں دیکھے۔ بہرحال اب بہت مشکل میں ہوں۔ لڑکی کا کردار ٹھیک نہیں۔ یہ بات خود اس کے کزن نے مجھے بتائی لڑکی فون پر بات نہیں کرتی۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ پہلے اس لڑکے کو وہ پسند کرتی تھی اس کے ساتھ تصویریں ہیں میری سمجھ میں نہیں آرہا کیا کروں ؟ساری خوشی ختم ہوگئی ہے گھر والے میری ذہنی کیفیت سے بے خبر ہیں۔ (آیان، لاہور)
مشورہ: کسی کے کردار کو خراب کہنا اچھے لوگوں کا طریقہ نہیں۔ دراصل یہ ان کے دل میں چھپی انتقام کی آگ بھی ہوسکتی ہے۔ لڑکی کا کزن آپ کے ساتھ مخلص نہیں، ورنہ وہ اس طرح کی باتیں نہ کرتا۔ یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ انہی خامیوں کے سبب لڑکی نے اس شخص سے کنارہ کشی اختیار کرلی اب وہ اسے بلیک میل کررہا ہے۔ اپنی خوشیوں کو دوسروں کے اختیار میں نہ دیں یہ ہی عقلمندی ہے۔ خود کو بااعتماد بنائیں اور مثبت سوچ اپنا کر نئی زندگی شروع کریں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں