بالوں کو اچھی طرح صاف نہ کرنا، بالوں میں ٹھیک طرح سے کنگھی نہ کرنا، بالوں میں تیل نہ لگانا، صابن ہیئر ڈرائیر کا متواتر استعمال کرنا، بار بار پرمنگ کرانا وغیرہ۔ اس کے علاوہ دوسروں کی کنگھی، ٹاول، تکیہ ہئیر بینڈ وغیرہ استعمال کرنے سے بھی ڈینڈرف کی پریشانی پیدا ہو جاتی ہے
خوبصورت اور صحت مند بال خواتین کی دلکشی کا اہم ترین جزو قرار دیئے جاتے ہیں۔ خواتین اپنے بالوں کو صحت مند اور سدا بہار رکھنے کے لیے سینکڑوں جتن کرتی ہیں۔ قیمتی شیمپو، کنڈیشنر اور تیل کے استعمال کے بعد بھی اگر بال گرتے رہیں۔ ان میں خشکی اور سکری موجود رہے اور بالوں کے سرے درختوں کی شاخوں کی طرح پھیلتے رہیں تو سمجھ لیجئے کہ آپ کے سر کے بالوں کا مسئلہ خصوصی توجہ کا متقاضی ہے ۔
خراب بال! ماہرین کیا کہتے ہیں!
ماہرین کا کہنا ہے کہ غذائیت میں کمی اور بے احتیاطی اور ذہنی بے سکونی دراصل وہ بنیادی مسائل ہیں جو ہمارے معاشرے میں خواتین کی اکثریت کو درپیش رہتے ہیں اور خواتین کے ایسے ہی مسائل سے خواتین کی جلد اور بال شدید متاثر ہوتے ہیں۔ ذہنی اور جسمانی مشقت کرنے والی خواتین کو عام افراد کی نسبت زیادہ غذائیت کی ضرورت ہوتی ہے بالوں کی صحیح نگہداشت نہ کی جائے تو بال اپنی خوبصورتی اور دلکشی کھونے لگتے ہیں۔ غیر معیاری اور ناقص غذائیت، سردھونے کے لیے صابن کا استعمال یا شیمپو بدلنے کے تجربات، دھوپ اور گردوغبار میں بالوں کو کھلا رکھنا بالوں کے لیے شدید نقصانات کا پیش خیمہ ہوسکتا ہے۔ عمر سے پہلے بال جھڑنے لگتے ہیں۔ سر میں خشکی اور سر کی بالوں میں قبل ازوقت سفیدی لانے کی وجہ بنتی ہے اور پریشان حال خواتین قیمتی کاسمیٹکس کی طرف رجوع کرنے لگتی ہیں۔ڈینڈرف
یعنی سکری یا خشکی بالوں میں ہونے والی عام پریشانی کا باعث ہے۔ خاص طور پر موسم سرما میں تو یہ مسئلہ شدت اختیار کرجاتا ہے۔ اگر بال سیاہ اور گھنے ہوں لیکن ان میں ڈینڈرف کا مسئلہ ہوتو بالوں کی ساری کشش ختم ہو جاتی ہے۔ ڈینڈرف کی وجہ سے بالوں میں کئی طرح کے مسائل جیسے بالوں کا پتلا ہونا، بالوں کا قبل از وقت مفید ہونا بالوں کا جھڑنا، بالوں کی قدرتی چمک ختم ہو جانا وغیرہ پیدا ہو جاتے ہیں۔ بالوں میں خشکی ہونے کی وجوہات پر غور کریں مندرجہ ذیل معاملات خشکی کا باعث بن سکتے ہیں۔بالوں کو اچھی طرح صاف نہ کرنا، بالوں میں ٹھیک طرح سے کنگھی نہ کرنا، بالوں میں تیل نہ لگانا، صابن ہیئر ڈرائیر کا متواتر استعمال کرنا، بار بار پرمنگ کرانا وغیرہ۔ اس کے علاوہ دوسروں کی کنگھی، ٹاول، تکیہ ہئیر بینڈ وغیرہ استعمال کرنے سے بھی ڈینڈرف کی پریشانی پیدا ہو جاتی ہے جسم میں وٹامن اے، ڈی کی کمی ہونا، ذیابیطس میں مبتلا ہونا، ذہنی تنائو، زیادہ دکھی یا مایوس ہونا، تکان، غلط رہن سہن ہر وقت ٹوپی یا ہیٹ پہنے رہنا اور بالوں کو رنگنے کے لیے کیمیائی خضاب کا استعمال کرنا وغیرہ بھی ڈینڈرف کا سبب بن سکتا ہے۔ بالوں کے مسئلہ پر خصوصی توجہ دیں۔ بالوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے بالوں میں جمی پپڑی کی وجہ سے بالوں کو مطلوبہ مقدار میں آکسیجن اور مناسب غذائیت فراہم نہیں ہو پاتی جس کی وجہ سے بال جھڑنے یا سفید ہونا شروع ہو جاتے ہیں اور ڈینڈرف وغیرہ کے مسائل بھی پیدا ہوتے ہیں۔
بالوں کے مسائل سے بچنے کیلئے تدابیر
بالوں کے مسائل سے بچنے کے لیے مندرجہ ذیل تدابیر اختیار کریں۔ صابن ، گھٹیا شیمپو کا استعمال نہ کریں۔ بالوں میں زیادہ ڈائی، بلیچنگ یا پرم نہ کرائیں۔ کسی دوسرے شخص کی کنگھی، تولئے، تکیہ، ہیئربینڈ وغیرہ استعمال نہ کریں اس سے خشکی کی انفیکشن ایک دوسرے میں پھیل جاتی ہے۔ ذہنی تنائو سے بچیں، پریشانیوں سے آزاد رہیں۔ رات دیر تک نہ جاگیں، صبح جلد بیدار ہوں، بھرپور نیند لیں، نیند میں کمی نہ کریں۔ چائے، کافی، کولڈڈرنکس، سگریٹ وغیرہ کا استعمال نہ کریں۔ تیل، مصالحے دار چیزیں، میدہ سے تیار چیزیں اور کھٹی چیزوں کا زیادہ استعمال نہ کریں۔
گیلے بالوں کو فوراً باندھنے کا نقصان
روزانہ سر دھونے کی بجائے ہفتے میں دو سے تین مرتبہ سردھونے کو معمول بنائیں اگر ماحول میں گردو غبار زیادہ ہے تو اسی مناسب سے ہفتے میں چار مرتبہ بھی سردھویا جاسکتا ہے۔ صابن اور شدید گرم پانی سے پرہیز کریں۔ رات کو سونے سے پہلے کنگھی اور برش کی مدد سے بالوں کو سلجھا کر دو ڈھیلی سی چوٹیاں بنالیں۔ ہفتے میں دو سے تین مرتبہ بالوں کو کھلا چھوڑ کر سر کی کھال کو دھوپ اور ہوا لگنے کا مواقع فراہم کریں۔ قابل برداشت گرم پانی میں بھیگے ہوئے تو لئے کو سر پر تین سے چار منٹ لپیٹ کر رکھنے کے بعد ٹھنڈے پانی میں بھیگے اور نچوڑے ہوئے تو لئے کو اسی طرح سر پر لپیٹ لیں، ہفتے میں تین سے چار مرتبہ یہ عمل کرنے سے بالوں کے جھڑنے میں کمی آجاتی ہے۔ گیلے بالوں کو فوری طور پر باندھنے یا تیل لگانے سے بھی بال خراب ہو جاتے ہیں۔ تیل لگانے سے قبل بالوں کو خشک ہونے دیں۔ بالوں کو زیادہ تراشنے یا کاٹنے سے بھی بال سخت اور کھردرے ہو جاتے ہیں بالوں کی تراش خراش میں مناسب وقفہ بہت ضروری ہے خشکی سے بچائو کے لیے سر کی جلد میں دہی اور تیل لگائیں اور تھوڑی دیر لگانے کے بعد نیم گرم پانی سے سردھولیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں