قارئین! جب دینی زندگی پر خزاں آتی ہے تو بے دینی اور کالی دنیا کا عروج ہوتا ہے۔ اگر آپ کسی کالی دنیا، کالی دیوی یا کالے جادو سے ڈسے ہوئے ہیںتو لکھیں ہم قرآن و سنت کی روشنی میں اس کا حل کریںگے۔ جسکا معاوضہ دعا ہے۔ براہِ کرم لفافے میں کسی قسم کی نقدی نہ بھیجیں ۔توجہ طلب امور کے لئے پتہ لکھاہوا ، جوابی لفافہ ہمراہ ارسال کریں صفحے کے ایک طرف لکھیں۔خطوط لکھتے ہوئے اضافی گوند یا ٹیپ نہ لگائیں ۔خط کھولتے وقت پھٹ جاتاہے۔ رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔ فرد کا نام‘ موبائل نمبر اور کسی شہر کا نام یا مکمل پتہ خط کے آخر میں ضرور لکھیں۔ جسمانی مسئلے کے لئے خط علیحدہ ڈالیں
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!والدہ کو مختلف عاملوں نے لاعلاج بولنا شروع کردیا ہے ۔ میری والدہ پندرہ سال کی عمر سے بیمار ہیں آج ان کی عمر 46سال ہے۔ بھائی ایک سال کی عمر سے بیمار ہے اور آج اسکی عمر 25سال ہے۔ جب کبھی بھائی کو امی یا ابو ڈانٹتے ہیں تو اس کے ہونٹ کپکپاتے ہیں اور پیشاب نکل جاتا ہے ہاتھ پائوں ٹیڑھے ہو جاتے ہیں اور گرجاتا ہے جس کی وجہ سے بہت نقصان ہوتا ہے۔ (م۔ا، کراچی)
جواب:جادو ، جنات‘ بندشوں اور لاعلاج امراض کیلئے یہ عمل بارہا کا آزمودہ ہے۔ بس یقین توجہ اور دھیان سے کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے کیجئے۔ چند دن کرکے چھوڑ نہ دیجئے۔ ان شاء اللہ آپ کو لاعلاج امراض سے چھٹکارا ملے گا۔آپ تمام گھر والے سورۂ مومنون کی آخری چار آیات اور اذان سات سات مرتبہ پڑھ کروالدہ‘ والد اور بھائی کے پہلے دائیں پھر بائیں کندھے پر دم کریں۔ تصور کرکے بھی دم کرسکتے ہیں۔والدہ‘ والدہ اور بھائی بھی یہ عمل کرسکتے ہیں۔ در ج بالا عمل ـپڑھ کر اپنے کندھوں پر دم کریں۔ یہ عمل ہرگھنٹے یا آدھے گھنٹے کے بعد کریں‘ ہر نماز کے بعد بھی کرسکتے ہیں اور صرف صبح و شام بھی کرسکتے ہیں۔ وضو بے وضو کرسکتے ہیں۔اس کے ساتھ اپنے بھائی کو عبقری دواخانہ کی معجون ’’شفاء یابی‘‘ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کروائیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں