جب بستر پر دراز ہوں تو اپنی دن بھر کی کارکردگی کی فلم ضرور دیکھیں کہ آپ نے سارا دن میں اپنے احباب واقرباء کے ساتھ تفریحی اوقات کیسے گزارے؟ کس قدر تجارتی کمائی کی‘ پھر غور کریں کہ کیا کسی فاقہ کش کی شکم سیری کی‘ کسی جاں بلب مریض کو دوا لے کردی‘ کسی کو زاد راہ دیا‘ کسی بے لباس کی تن پوشی کی‘ کسی تنگدست خاندان کی چپکے سے مدد کی‘ کسی مقروض کے قرض کی ادائیگی میں معاونت کی یا کوئی اور نیکی کا کام کیا؟ اگر ان میں سے کوئی ایک بھی عمل انجام فرمایا تو آپ سرخرو ہوگئے؟ دنیا میں بھی کامرانی اور آخرت کا توشہ بھی آپ کا مقدر لکھا گیا ہے۔ اگر آپ ان میں سے کوئی ایک کام بھی اس دن نہیں کیا تو آپ ناکام ہیں۔ (ف۔خ، لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں