اگر کسی کے شوہر‘ باپ‘بھائی کے کسی کے ساتھ ناجائز تعلقات ہوں اور اس کو ختم کرنا مطلوب سورئہ عبس کی آیت 34تا 37 دونوں کا نام لکھ کردونوں میں سے ایک کے تکیے میں رکھ دیں۔ ان شاء اللہ ‘ ان کے ناجائز تعلق میں تفریق پیدا ہوجائے گی
برائے امداد غیبی و حل مشکلات
ہرطرف سے مشکلات نے گھیر رکھا ہو‘ ہرطرف ناامیدی ہو تو سورۂ فتح کا یہ عمل ضرور آزمائیے‘ انتہائی تیربہدف عمل ہے۔ یقین توجہ اور دھیان کے ساتھ کرنے سے قدرت ربی کی طرف سے امداد غیبی ہوتی ہے اور مشکلات حل ہوجاتی ہیں۔ اپنی مشکل و مقصد کا سخت تصور کرتے ہوئے سورئہ الفتح کی آیت نمبر7، کسی بھی وقت ایک جگہ بیٹھ کر دن میں 95بار پڑھیں۔اوّل و آخر درود شریف سات سات مرتبہ پڑھیں۔انشاء اللہ غیبی امداد ہوگی اور مشکلات حل ہوںگی۔
وَ لِلہِ جُنُوْدُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ کَانَ اللہُ عَزِیْزًا حَکِیْمًا ﴿فتح۷﴾
برائے حفاظت عداوت دشمن
سورئہ عصر دن میں 21 مرتبہ پڑھنے سے تمام دشمن اور بدخواہ ذلیل و خوار ہوں گےاور ان سے ہمیشہ حفاظت رہے گی۔ انتہائی آسان اور کامیاب عمل ہے۔
پیپرز میں میں کامیابی کے لیے
دوران امتحان درج ذیل کلمات لکھ کر موم جامہ کرکے اپنے دائیں بازو پر باندھ لیں۔ خاص طور پر جس پیپر میں بھرپور تیاری کے باوجود کامیابی نہ ملتی ہواس کیلئے درج ذیل عمل بہت لاجواب ہے۔
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ اَللّٰھُمَّ یَسِّرْلَنَا اُمُوْرَنَا مَعَ الرَّاحَۃِ لِقُلُوْبِنَا وَ اَبْدَانِنَا وَالسَّلَامَۃَ وَالْعَافِیَۃَ فِیْ دِیْنِنَا وَ دُنْیَانَا وَکُنْ صَاحِبَنَا فِیْ سَفَرِنَا وَخَلِیْفَۃً فِیْ اَھْلِنَا۔
حسب منشاء شادی کرنے کا عمل
فجر، ظہر، عصر اور مغرب کے بعد تینتیس (۳۳) مرتبہ اور عشاء کے بعد تین سو تینتیس333 مرتبہ ’’اِنَّمَا اَشْکُوْبَثِّیْ وَحُزْنِیْ اِلَی اللہِ‘‘ (سورۃ یوسف، آیت:۸۶، پارہ ۱۳) اوّل و آخر درود شریف گیارہ گیارہ مرتبہ۔
پتھری کے لیے
پتھری گردے میں ہو یا پتہ میں لکھی گئی ترکیب سے یہ عمل کریں ان شاء اللہ 21 یا 40 دن میں مرض سے شفاء نصیب ہوتی ہے۔ عمل یہ ہے:۔سورئہ ھود آیت 44 پلیٹ پر لکھ کر پلائیں 21 دن یا 40 دن انشاء اللہ شفاء ہوگی۔
برائے عادات بد
جو شخص شراب فسق و فجور وغیرہ میں مبتلا ہو وہ شخص یہ عمل کرے‘ ’’یَاوَدُوْدُ‘‘960مرتبہ اوّل و آخر 53مرتبہ مذکورہ آیات پڑھے۔اِنَّہٗ ھُوَ یُبْدِیُٔ وَیُعِیْدُ وَھُوَ الْغَفُوْرُ الْوَدُوْدُ ذُوالْعَرْشِ الْمَجِیْدُ فَعَّالٌ لِّمَا یُرِیْدُ
برائے اداء قرض
قرض کے بوجھ تلے دبے ہوں‘ مگر کوئی حل نہ نکل رہا ہو تو درج ذیل عمل کرنے سے قرض ادا کرنے کی صورت نکل آتی ہے۔سورئہ الم نشرح 71 اور اوّل و آخر میں درود شریف 11 مرتبہ مقرر وقت میں پڑھیں۔
برائے حصول خیر و برکات
سورئہ قریش ‘41 مرتبہ صبح و شام‘ سورئہ واقعہ اور سورئہ طارق صبح و شام ایک ایک مرتبہ اوّل و آخر درود شریف کے ساتھ پڑھیں، ان شاء اللہ ہر قسم کی خیر و برکت سے مستفید ہوںگے۔
برائے حصول عزت و قوت حافظہ
سورۃ محمد(ﷺ) چینی کے برتن پر لکھ کر آب زمزم سے دھوکر پئیں‘ لوگوں میں عزت بڑھے گی‘ آپ کی بات مانی جائے گی اور اہمیت دی جائے گی۔ اس کے علاوہ حافظہ قوی ہوگا اور ہر بات یاد رہے گی۔
پریشان حالی ختم ہونے کا عمل
شخص ہر نماز کے بعد 21 مرتبہ سورئہ فاتحہ پابندی کے ساتھ پڑھتا رہے وہ انسان کبھی پریشان حال نہیں رہتا۔ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ہر دفعہ پڑھیں۔
ہرطرف سے مدد اور نصرت
تنہائی میں 300مرتبہ سورئہ کوثر پڑھیں ان شاء اللہ‘ اللہ کی طرف سے مدد اور نصرت آئےگی‘ نیز دشمن پر غلبہ حاصل ہو۔
ناجائز تعلق میں تفریق کے لیے
اگر کسی کے شوہر‘ باپ‘بھائی کے کسی کے ساتھ ناجائز تعلقات ہوں اور اس کو ختم کرنا مطلوب سورئہ عبس کی آیت 34تا 37 دونوں کا نام لکھ کردونوں میں سے ایک کے تکیے میں رکھ دیں۔ ان شاء اللہ ‘ ان کے ناجائز تعلق میں تفریق پیدا ہوجائے گی‘ اگر کوئی عورت بھٹک گئی ہے تو اس کیلئے بھی یہی عمل ہے۔نوٹ: یہ عمل ناجائز ہرگز نہ کیجئے‘ سخت نقصا ن کا اندیشہ ہے۔
پریشانیوں سے نجات کے لیے
اگر کوئی شخص مسلسل پریشانیوں میں گھرا ہوا ہو پے در پے حالات بگڑے ہوئے ہوں تو فجر کے بعد مندرجہ ذیل دعا 301 مرتبہ پابندی سے پڑھے۔ انشاء اللہ چند یوم کی مواظبت سے جملہ پریشانیاں دفع ہو جائیں گی اور فتوحات کے دروازے کھل جائیں گے۔ ’’یَامُعِیْدُ مَا اَفْنَاہُ اِذَابَرَزَ الْخَلَائِقُ لِدَعْوَتِہٖ مِنْ مَخَافَتِہٖ یَامُعِیْدُ‘‘ نیز دفع درجات اور دیگر حوائج کے لیے یومیہ 101مرتبہ یا300مرتبہ پھنا مفید ہے۔ (جواہر خمسہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں