جب ہر تدبیر کے دروازے بند ہوجائیں تو اس عمل کا کمال دیکھیں
٭نماز فجر کی سنت اور فرض کے درمیان سورۂ فاتحہ 41
بار ﷽یعنی ہر سورۂ کے ساتھ
﷽ کی م کو الحمدللہ کی ل کے ساتھ ملا کر پڑھیں مثلاًمل حمدللہ رب العالمین ۔۔۔﷽ مل لحمدللہ رب اول آخر درود شریف ابراھیمی 7 بار پڑھیں۔
اگر کسی سخت مجبوری کی وجہ سے نماز فجر کی سنتوں اور فرضوں کے درمیان یہ عمل چھوٹ جائے تو پھر نماز فجر کے بعد پورا کرلیں ۔
٭نماز فجر کے فوراً بعد سورج نکلنے سے پہلے ستر بار سورۂ فاتحہ سابقہ ترتیب یعنی م ل ملاکر ہر دفعہ ﷽ اور اول آخر درود شریف 7 بار پڑھیں۔
٭ اسی ترتیب سے ستر بارِنماز عشاء کے بعد پڑھیں یہ تینو عمل اکٹھے یعنی ایک دن میں کرنے ہیں کوئی ایک نہیں کرنا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں