جو شخص صبح اُٹھتے ہی یہ تصور کرے کہ آج کا دن اللہ اور اس کے رسول ﷺ کو کیسے راضی کروں گا؟یہ تصور کرنے سے اللہ عرش سے ایک فرشتہ بھیجتا ہے کہ جا کر اس شخص کے ماتھے پر غنی لکھ دے۔
اس بندےنے اُٹھتے ہی میرا تصور کیا کہ آج اس نے مجھے اور میرے حبیبﷺ کو راضی کیسے کرنا ہے۔ میرے حبیبﷺ کو راضی کرنا ایسے ہے جیسے مجھے راضی کرنا۔ماتھے پر غنی لکھوانے والا اللہ ہواور نورانی حروف سے لکھنے والا فرشتہ ہو اور جس کی پیشانی پر روز غنی،غنی،غنی کالفظ لکھا جائےتو خود ہی سوچیں یہ پیشانی کتنی مبارک ہو گی اورکیا وہ غنی ہو کر نہیں رہے گا؟ وہ خوشحال ہو کر نہیں رہے گا ؟ اور جس کو اللہ غنی کر دے اسے کوئی دنیا کی طاقت فقیر نہیں کر سکتی ۔جس کے ماتھے پر یہ لفظ لکھا گیا اس کی نسلیں فقیر نہیں ہو سکتیں،تنگدستی میں نہیں جاسکتیں،غربت میں نہیں جا سکتیں،قرضوں میں نہیں جا سکتیں ،اللہ انہیں تونگری دے گا۔ان شاء اللہ نسلوں کیلئے اوراپنے لیے یہ چند سیکنڈ کا تصور ضرور کریں ۔
اورجو بندہ صبح اٹھتے ہی اللہ اور اس کے رسولﷺ کا نام نہ لےاور یہ سوچےکےآج کے دن دنیامیں مال کیسے کمائوں گا،آ ج کے دن جائیداد، چیزیں، اقتدار ،اور صنعت اورتجارت کیسے کروں گا ۔تواللہ عرش سے فرشتے کوبھیجتاہےکہ جاکر ا س شخص کے ماتھے پر فقیر، غربت ، تنگدستی ،مفلسی لکھ دے۔بس پھر اللہ جس کیلئے مفلسی لکھ دے وہ خوشحال کیسے ہو سکتا ہے؟
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں