ماہ رمضان میں خیروبرکت اور روحانی فیوض وبرکات
شیخ الوظائف حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی دامت برکاتہم (پی ایچ ڈی امریکہ)
برکت کی تھیلی کا عمل: برکت والی تھیلی صحابہؓ اور اہل بیتؓ کی سنت ہے اور اولیاء صالحین نے اسی سے برکتیں پائی ہیں۔ برکت والی تھیلی سے ہزاروں لوگوں کی معاشی مشکلات حل ہوئیں اور وہ قرضوں کی دلدل سے آسودگی و راحت میں آئے۔ چھوٹا سا عمل لیکن فوائد نہ صرف دنیا کی خوشحالی بلکہ آخرت کی سعادت بھی ملتی ہے۔
٭روزانہ صبح و شام129 دفعہ سورۃ الکوثر بمعہ بسم اللہ اول و آخر 7 دفعہ درود پاک پڑھیں۔
٭رمضان المبارک کی پہلی رات‘ گیارہویں رات‘ اکیسویں رات اورعید کی نماز کے بعد 313 دفعہ سورۃ الکوثر بمعہ بسم اللہ اول و آخر 3 دفعہ درود پاک پڑھیں۔
٭رمضان کی ستائیسویں رات 1100 دفعہ سورۃ الکوثر بمعہ بسم اللہ پڑھ کر اور اول و آخر 11 دفعہ درود پاک پڑھ کر برکت والی تھیلی پر پھونکیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں