پہلے دو رکعت نفل برائے حاجت، پھر دو رکعت نفل برائے قبولیت، پھر دو نفل برائے توبہ
(یا یہ ساری نیتیں ایک ہی بار اکٹھی دو رکعت نفل میں کرلیں)
پھر درود شریف (درود ابراہیمی یا کوئی اور جو یاد ہو) 11،21 یا 41 بار پڑھیں۔
سورۂ یٰسین 11،21 یا 41 بار پڑھیں
آیتہ الکرسی 11،21،41 بار پڑھیں
استغفراللہ 11،21 یا 41 بار پڑھیں۔
اور جتنی دیر اس عمل پر لگ جائے ، اتنی دیر پھر اللہ سے دعا مانگیں۔ عمل مختصر کرنے کی کوشش نہ ہو۔ عمل کو خوبصورت بنا کر پیش کریں۔ گھر کا ہر فرد عمل کرلیں۔ ساری امت کیلئے مانگیں، مسلم اور غیر مسلم کیلئے بھی مانگیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں