اس مقصد کے حصو ل کے لیے یہ عمل بہت مفید ہے ۔ صر ف ماہ رمضان کی مقرر تاریخ میں کیا جا تا ہے ۔ جن لو گو ں تک یہ عمل پہنچے وہ اپنے دوسرے ضرورتمند بھا ئیو ں تک پہنچائے ۔ وہ عمل یہ ہے صر ف ماہِ رمضان کی گیارہو یں اور بارہویں روزے کی درمیا نی شب میں بعد نما ز عشاء 2/2 رکعت کر کے 12 نفل اس طر ح پڑھے کہ ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد 12 بار سورۃ اخلا ص پڑھیں ۔ 12 نفل پورے ہو جائیں تو 100 مرتبہ درودِ ابراہیمی پڑھیں ۔ اور اس کا ثواب حضور نبی کریم کو ہدیہ کردیں اورانکے وسیلے سے اللہ پا ک کے حضور گڑ گڑ ا کر عاجزی اور انکساری کے ساتھ کم از کم 15 منٹ تک اپنے لیے یا اپنی بیٹی یا بہن کے لیے اچھے رشتہ کے لیے دعا کریں۔ انشا ء اللہ تعالیٰ اگلے رمضان سے پہلے مرا د پوری ہو گی ۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں