موٹاپا بہت سی بیماریوں کا مجموعہ ہے‘ تھوڑی سی محنت سے ہم اس پر کنٹرول کرسکتے ہیں‘ اکثر مریضوں کو اس سے فائدہ ہوا‘ افادہ عام کی غرض سے خوراک کاشیڈول حاضر ہے۔
صبح8 بجے چائے یا قہوہ‘ صبح دس بجے چائے یا قہوہ‘ دوپہر بارہ بجے گرم دودھ کا گلاس‘ دوپہر دو بجے دودھ سوڈے کا گلاس‘ بعد دوپہر چار بجے ایک کپ چائے‘ شام چھ بجے گرم دودھ کا گلاس‘ رات نو بجے چائے یا قہوہ‘ رات کو سونے سے پہلے گرم دودھ کپ۔ یہ پروگرام ہفتے کے تین دن استعمال کریں اور موٹاپے سے نجات پائیں۔ نیز بلاناغہ ایک گلاس نیم گرم پانی میں شہد کا چمچ مکس کرکے چسکی لے لے کر پی لیں۔
نوٹ: تین دنوں میں درج بالا ترکیب کے علاوہ اور کچھ استعمال نہیں کرنا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں